چترال

چترال شہر اور مضافات کے علاقوں کوایس آر ایس پی دو میگاواٹ بجلی گھر سے بجلی کی فراہمی کے لئے شیڈول ترتیب دی گئ

چترال (بشیر حسین آزاد) چترال ٹاؤن کو بجلی کی فراہمی کے سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم کے زیر صدارت اجلاس میں چترال شہر اور مضافات کے علاقوں کو ایس آر ایس پی کے گولین میں تعمیر کردہ بجلی گھر سے بجلی کی فراہمی کے لئے شیڈول ترتیب دی گئی جس کے مطابق ،جغور، دنین، بکرآباد، چمرکن، ہون، بکمک اور خورکشاندہ کو پہلے 24گھنٹے تک گولین سے بجلی فراہم کی جائے گی اور موڑین گول، زرگراندہ،ژانگ بازار،مورڈہ ،بازار اور چیوڈوک کو نیشنل گرڈ سے بجلی دی جائے گی اور اگلے 24گھنٹوں میں اسے گولین سے بجلی کی باری آئے گی اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ اس موقع پر ایس آر ایس پی کے ڈسٹرکٹ پروگرام منیجر طارق احمد نے بتایاکہ گولین سے 1.8میگاواٹ بجلی دستیاب کی جائے گی جس پراے ۔سی عبدالاکرم نے واپڈا کے ایس ڈی او ارشد قریشی کو شیڈول مقرر کرنے کی وقت دے دی جس نے آدھا گھنٹے بعد شیڈول کو مرتب کردیا۔ عبدالاکرم نے واپڈا اور پیڈو کے حکام کو سختی سے ہدایت کردی کہ وہ شیڈول پر عملدرامد میں کوئی کوتاہی نہ کریں ورنہ ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی ۔ اس موقع پر چترال ٹاؤن سے تعلق رکھنے والے یونین ناظمین سجا احمد خان، نوید احمد بیگ، حیات الرحمن اور پاؤر کمیٹی کے صدر خان حیات اللہ خان، محمد کوثرایڈوکیٹ ، ناصر احمد خان اور دوسرے بھی موجود تھے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button