حادثات

گانچھے میں آندھی نے تباہی مچادی، دو معلق پلوں کو شدید نقصان

گانچھے (محمد علی عالم) گانچھے میں شدید آندھی نے تباہی مچادی جمعہ کے صبح خپلو اور گردونواح میں چلنے والی تیز ہواؤں کی شدت سے ضلع کے دو بڑی معلق پلوں کو شدید نقصان پہنچا جس کے بعد سے ان پلوں کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا ہے تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز چلنے والی تیز آندھی سے سلینگ معلق پل اور داغونی معلق پل کے لکڑی ٹوٹ چکی ہے جس کے بعد دنوں پلوں کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا ہے اور لوگ پل پہ پیدل چل رہے ہیں محکمہ تعمیرات کے حکام نے دونوں پلوں کا جائزہ لیا ہے اور مرمت کے لئے ٹھیکیدار کی ذمہ داری دی ہے تعمیرات عامہ کے حکام کا کہنا ہے کہ آج شام تک مرمت کا کام مکمل کیا جائے گا اس کے بعد ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button