چترال

چترال: سب ڈویژن مستوج کو دو سرکلر میں تقسیم ، دو ایس ڈی پی او کی تعیناتی عمل میں لائی گئی

چترال(اعجاز احمد) انسپکٹر جنرل پولیس کے پی کے صلاح الدین مسعود کے حکم پر سب ڈویژن مستوج کو دو سرکلر میں تقسیم کرکے اس میں دو ایس ڈی پی او کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق تحصیل موڑکہو سرکل میں تھانہ موڑکہو،تھانہ اویر اور تھانہ تورکہو کو شامل کیا گیا ہے۔عطاء اللہ بطور ایس ڈی پی او نے اپنا جارچ سنبھال لیا ہے۔جبکہ بونی سرکل جو چار تھانوں بونی مستوج،ہرچین،یارخون لشٹ پر مشتمل ہے۔محمد زمان کو ایس ڈی پی او مقر رکیا گیا ہے جبکہ تھانہ اویر موڑکہومیں فیاض محمد کو بطور ایس ایچ او مقر رکیا گیا ہے۔مذکورہ پولیس افسران نے اپنے اپنے سرکل پہنچ کر ڈیوٹی شروع کرچکے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button