خواتین کی خبریں

گوپس: خواتین کی معاشی بہتری کے لیے چھ ماہ کی دھاگہ سازی اور شال سازی کی تربیت مکمل

گوپس (پ ر) قراقرم ایسوسی ایٹس فار ایجوکیشنل اینڈ اکنامکس ڈویلپمنٹ گلگت- بلتستان (KAEED-GB ) نے ریاستہائے متحدہ امریکہ کے ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی USAID کی مالی مدد سے یونین کونسل گوپس اور سمال میں خواتین کی معاشی بہتری کے لیے چھ ماہ کی دھاگہ سازی اور شال سازی تربیت کا منصوبہ مکمل کیا۔ گزشتہ دنوں اس تربیتی منصوبے کی اختتامی تقریب گورنمنٹ بوائز ہائی سکول گوپس میں منعقد ہوئی۔۔ اس تقریب میں تربیت یافتہ گان اور تربیت دہندہ گان کے علاوہ زندگی کے مخلتف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی جناب سید یعقوب صاحب ممبر اسماعیلی مصالحتی و ثالثی بورڈ گوپس یاسین تھے۔ KAEED-GBکے ایکز یکٹیو ڈائریکٹر بلبل جان نے اس منصوبے کے مقاصد اور اس کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کے تحت 90 خواتین کو تربیت دی اور تربیت کے آخر میں تیس لاکھ سے زیادہ کی مشینری تربیت یافتہ گان کو دی گئی تاکہ منصوبے کو خود انحصاری کی طرف لے جایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کے بنائے ہوئے شالوں کی مارکیٹنگ میں KAEED کی طرف سے ہر ممکن مدد دی گئی ہے اور مزید مدد کا سلسلہ جاری رہے گا تاکہ یہاں کے مقامی پیداوار کو زیادہ سے زیادہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر اجاگر کیا جاسکے اور یہاں کے کواتین کی مالی حالت کو بہتر بنایا جاسکے ۔ انہوں نے اس منصوبے کی تکمیل کے لیے مالی معاونت کرنے پر امریکی عوام ، USAID اورNRSP کا شکریہ ادا کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی جناب سید یعقوب صاحب نے USAID-SGAFPکا شکریہ ادا کیا جن کی مالی مدد سے یہ منصوبہ تکمیل کو پہنچا۔ انہوں نے KAEED کے انتظامیہ کو بھی خراج تحسین پیش کیا اور ان کی خدمات کو سراہا۔ ۔ مہمان خصوصی نے تربیت یافتہ خواتین کو اپنی مالی حالت بہتر بنانے کے لیے بھر پور محنت کرنے کی ہدایت کی اور تقریب میں موجود تمام معتبرین پر زور دیا کہ وہ خواتین کے لیے معاشی بہتری کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لیے بہترین ماحول مہیا کرے۔ ۔ تقریب کے اختتام پر تربیت دہندہ گان کو بہترین کارکردگی کے سرٹیفکیٹ دیے گئے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button