گلگت بلتستان

استور اور دیامر کا ڈویژنل ہیڈ کواٹر استور بونجی میں بنایا جائے۔ استور سپریم کونسل کا چیف سیکریٹری سے ملاقات میں مطالبہ

استور(سبخان سہیل) چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کے دورہ استور کے موقعے پر استور سپریم کونسل کے عہدیداروں کی چیف سیکرٹری کاظم سیلم سے ملاقات ۔ استور سپریم کونسل کے صدر ڈاکٹر غلام عباس کی سربرہی میں جنرل سیکرٹری طاہر ایوب ، پروفیسر جمشید احمد، اورنگ زیب ایڈوکیٹ، محمد طارق، عالم شاہ، محمد شفاء نے اپنی ملاقات میں صدر استور سپریم کونسل ڈاکٹر عباس نے کہا کہ استور دیامر کا ڈویژنل ہیڈ کواٹر کے حوالے سے ہمیں اعتماد میں لیے بغیر چلاس میں ڈویژنل ہیڈ کوارٹر کی تعمیر استور کو دیور سے لگانے کے مترادف ہے۔ استور اور دیامر کا ڈویژنل ہیڈ کواٹر استور بونجی میں بنایا جائے تاکہ دونوں اضلاع کی عوام کے لیے سفری مشکلات میں کمی ہوسکے ۔ استور شونٹر ٹنل کو سی پیک میں شامل کیا جائے ۔ استور بونجی ٹنل کی تعمیر سے قبل ڈیم کی رائیلٹی کے حوالے سے استوری قوم کواعتماد میں لیکر ان کے جائز حقوق دیئے جائیں۔ چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے استور سپریم کونسل کے وفد سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج کا جو میرا دورہ تھا وہ وزیر اعظم کی آمد کے سلسلے میں تھا ہمارا مقصد ہے کہ علاقے کےمسائل کو بہتر انداز میں حل کرسکیں آج کا اس مختصر سا دورے میں استور سپریم کونسل سے ملاقات کے بعد بہت سے مسائل کا پتا چلا جو کہ میرے علم میں نہیں تھے آپ سے ملاقات کے بعد مجھے ایک فائدہ یہ بھی ہوا کہ کل کو وزیر اعظم پاکستان میاں صاحب اپنے دورے کے دوران استور کے مسائل کے بارے میں پوچھے تو بہتر انداز میں استور کے مسائل کے بارے میں بتا سکوںگا۔ آپ لوگوں کے جو بھی مسائل ہیں ان کے حل کے لیے ہم فوری اقدامات کریں گے مگر وزیر اعظم پاکستان کے دورے کے حوالے سے ہماری مصروفیات کچھ زیادہ ہیں ہمیں اپ تمام لوگوں نے اتنے بہترین انداز میں اپنے مسائل سے آگاہ کیا جس پر میں اپ تمام کا مشکور ہوں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button