گلگت بلتستان

استور: وزیر اعظم پاکستان کے دورے کے حوالے سےچیف سیکرٹری نے راماکادورہ کیا، ڈی ایچ کیو ہسپتال کے حالت پر پریشان

استور(سبخان سہیل) وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے چھ مئی کے دورے استور راماکے حوالے سے خصوصی سیکورٹی جائزہ کے لیے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کاظم سیلم کا دنیا کا خوبصورت ترین سیاحتی مقام کادورہ ۔ چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کاظم سیلم نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے دور ے سے قبل سیکورٹی کا جائزہ لینے کے لیے استور راما کا دورہ کیا، ان کے ہمراہ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ آصف اللہ خان، سیکرٹری ورکس اخترر رضوی، سمیت دیگر سرکاری آفیسران کی ایک بڑی تعداد بھی تھی۔ چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کاظم سیلم نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ استور میں میرا پہلا دورہ ہے اور میرا آج کا دوہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی آمد کے حوالے سے سیکورٹی جائزہ لینے آیا ہوں ۔ استور انتہائی خوبصورت ترین ضلع ہے خاص کر راما کی خوبصورتی کو دیکھ کر دل خوش ہوتا ہے ۔ ہمارا مقصد وزیر اعظم پاکستان کے دورے کو کامیاب بنانے کا ہے اور بہت جلد استور کا تفصیلی دورہ کروں گا۔ یہاں کی سڑکیں ، ہیلتھ ، اور تعمیرتی کاموں کے جائزے کے لیے بہت جلد تفصیلی دورہ کروں گا۔ چیف سیکرٹری کاظم سیلم نے راما کے دورے کے فورا بعد اچانک ڈی ایچ کیو ہسپتال استور کا دوہ کیا جہاں پر صفائی کے ناقص انتظامات کے باعث عملے پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ انھوں نے ہسپتال میں موجودہ صفائی کے نظام کو انتہائی ناقص قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح ہسپتالوں کے ناقص انتظامات ہونگے تو مریض شفاء پانے کے بجائے مزید بیماریاں لے کر جا ئیں گے۔ استور ڈی ایچ کیو میں او ٹیOTکی حالت زار دیکھ کر چیف سیکرٹری کاظم سیلم OTکے باہر دو منٹ تک حیران کھڑا رہا۔ ایم ایس استور سے OT کے حوالے سے بار بار پوچھتے رہے کہ یہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کا OT ہے کیا۔ چیف سیکرٹری نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے آپریشن تھیٹر کی حالت دیکھ کر کہا کہ ایسا ہوتا ہے کیا آپریشن تھیٹر جہاں پر لوگ بوٹ سمیت اندر جاتے ہیں ۔ اور اندر آپریشن تھیٹر اندر موجود اسٹاف نے جوتے پہنے ہوئے دیکھا کر چیف سیکرٹری کاظم سیلم ایم ایس استور اور عملے پر آگ بگولہ ہو گئے اور سختی سے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال کو ہسپتال بنا کے رکھو یہاں پر لوگ اپنے علاج کے لیے آتے ہیں نہ کہ مزید بیماریاں اپنے ساتھ گھر لے جانے کو آتے ہیں۔آپریشن تھیٹر کے اندر جوتوں سمیت اندر جانا انتہائی افسوس کی بات ہے دوبارہ اس طرح کی غفلت کسی صورت بردشت نہیں کی جائے گی۔ چیف سیکرٹری نے اس موقعے پر ہسپتال میں موجود مریضوں کی عیادت بھی کی اور ان کو فراہم کی جانے والی ادویات کے بارے میں بھی تفصیلی پوچھ گچھ کیا۔ ہسپتال کے دورے کے موقعے پر ہسپتال کی بلڈنگ کی ناقص تعمیر پر بھی سخت تشویش کا اظہار کیا۔ چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کاظم نیازی نے ہسپتال کے ناقص صفائی کے نظام پر ڈپٹی کمشنر استور رحمن شاہ کو انکوائری کرنے کا بھی حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال کی صفائی کے حوالے سے آپ خود بھی دیکھیں ۔ چیف سیکرٹری نے اس موقعے پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج میں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا ہے میں انشاللہ بہت جلد گوریکوٹ پچاس بیڈ ہسپتال کا بھی دورہ کروں گا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button