سیاست

امجد ایڈوکیٹ حق ملکیت اور حق حاکمیت کے نام پر عوام کو بیوقوف بنارہے ہیں، مسلم لیگ ن نگر کے رہنماوں کا پریس کانفرنس سے خطاب

گلگت(خبرنگارخصوصی)مسلم لیگ ن ضلع نگر کے صدر حسن سمائری ،جنرل سیکریٹری حاجی قربان ، سینئررہنماء فاضل راجو، محمد شاہ سمائری و دیگر نے کہاہے کہ امجد ایڈووکیٹ مذہبی منافرت پھیلانے میں ناکامی کے بعد حق ملکیت و حاکمیت کے نام پر عوام کو بیوقوف بنارہے ہیں ۔جمعرات کے روز گلگت پریس کلب میں انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ 4نگرمیں ن لیگ ،اسلامی تحریک اور MWMکے اتحاد سے بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حق ملکیت کی بات کرنے والی امجد ایڈووکیٹ 30لاکھ رپوں کے خاطر سوست کے عوام ملکیتی ڈرائی پورٹ کی کیس کے مخالفت میں غیر ملکی کمپنی کے حق میں وکالت کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سکرود روڈ پر واویلا مچانے والی پیپلزپارٹی نے اپنے دور میں کیوں نہیں بنایا تھا سکردو روڈ ان کو کس نے روکا تھا ۔ پیپلزپارٹی کے دور میں جتنی گلگت بلتستان کے لوگوں کی لاشیں گری ہیں آج سے پہلے تاریخ میں کبھی ایسا نہیں ہوا ہے ۔انہوں نے کہا تحریک اسلامی کا امیدوار محمد باقر کی نہ صرف حمایت کرتے ہیں بلکہ ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہے۔ن لیگ نگر کے رہنماوں نے پیپلزپارٹی کے امیدوار جاوید حسین پر الزم لگاتے ہوئے کہا کہ زاتی مفادت کے خاطر علاقے میں انتشار اپھیلانا،نیشنل بنک اور چیمبر آف کامرس جیسے قومی اداروں کو دیوالیہ کیا اور پیسوں کے بل بوتے پر جعلی وزیراعلیٰ بننے کے دعوے بھی کئے ہیں اور موصوف نے ریاستی اداروں کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی ۔انہوں نے پی ٹی آئی کے امیدوار شیخ اختر کو شدید تنقید کا نشانہ بنا تے ہوئے کہا کہ وہ صرف 2سے 3سو ووٹ سے زیادہ حاصل نہیں کرسکیں گے کیوں کہ ان کی اس حلقے میں کوئی حیثیت ہی نہیں ہے ۔پی ٹی آئی کے امیدور 2015کے عام انتخابات میں بھی پیپلزپارٹی کے امیدوار کے حق میں دستبردار ہوا تھا اس بار بھی پیپلزپارٹی کی بی ٹیم کا کردار ادا کرہا ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button