سیاست

محکمہ تعمیرات غذر کے تمام ٹینڈرز کومنسوخ کر کے دوبارہ جاری کیا جائے، راجہ جہانزیب کا مطالبہ

یاسین (معراج علی عباسی )ممبرقانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان و رہنما پاکستان تحریک انصاف راجہ جہانذیب نے کہا ہے کہ محکمہ تعمیرات عامہ غذرمیں ہونیوالے تمام ٹینڈرز کو فوری طور پر منسوخ کرکے قانون اور معیار کے مطابق مناسب ریٹ کے ساتھ دوربارہ ٹینڈر کیاجائے۔محکمہ تعمیرات عامہ غذرنے چھوٹے چھوٹے ترقیاتی کاموں کو ٹینڈر کرنے کے لیے پری کریا جبکہ بیشتربڑئے کاموں کو قانونی تقاضے پورئے کئے بغیراوپن ٹینڈر کیا ہے جوکہ سراسر غلط ہے ۔میرئے حلقے میں ایک کروڑ 56لاکھ روہے مالیت سے بن نے والی روڑ کا ٹینڈر صرف 70لاکھ میں ایک ٹھیکیدار کے حوالے کیاہے نصب سے بھی کم ریٹ لگاکرکام لینے والا ٹھیکیدار ترقیاتی منصوبوں کو کیسے تکمیل تک پہنچائے گاڈیڑھ کروڑ کا کام 70 لاکھ میں کیساہوپائے گا۔میں اپنے حلقے میں کسی کو دونمبرکام کرنے نہیں دونگاکیونکہ میں نے کام کے لیے پوراپیسہ دیا ہے اور کام بھی پورا لونگا۔نصب سے بھی کم ریٹ لگاکر کام لینے والے ٹھیکیدار صرف اور صرف کرپشن کرنے کے لیے آتے ہے ۔ڈیڑھ کروڑ کے کام کونصب سے بھی کم ریٹ لگاکرٹینڈرلینے کامقصدکام کئے بغیرجوکچھ ہاتھ لگے گا کھا کر رفوچکر ہونا ہے ۔میں اپنے حلقے میں ترقیاتی کاموں پرنگرانی کے لیے کمیٹیاں بنایاہے اور نگرانی میں خود کرونگاکوئی ٹھیکیدار اس غلط فہمی میں نہ رہے کہ کام مکمل کئے بغیربھاگ جائے گا۔محکمہ تعمیرات غذر کے جانب سے کم ریٹ پر ٹھیکیں دینے کے باعث سابق ادوار میں یاسین کے اندار 6کروڑ کا ریکاڑ کرپشن ہوا ۔گزشتہ ادور کے درجنوں منصوبے اپ بھی زیرالتواء ہے ۔مثال کے لیے گزلزانٹرکالج طاوس کی بلڈنگ دس سالوں سے بھوت بنگلہ بن کر حکومت اور عوام کے سامنے موجود ہے ۔اس طرح کے درجنوں منصبوبے یاسین کے اندار نامکمل ہوکررہ گئے ہیں ۔انہوں نے کہا ہے کہ یاسین کے عوام کی مشکلات اور ضرویات کو مدنظررکھتے ہوئے عوامی مشاورت کیساتھ میں اپنے سالانہ اے ڈی پی میں ایک کروڑ 56لاکھ کی سڑکیں رکھا ہے تاکہ عوامی مشکلات میں کمی اسکیں مگر محکمہ تعمیرات عامہ غذر نے ایک کروڑ 56لاکھ کا ٹینڈر صرف 70لاکھ میں طے کر کے عوامی ترقیاتی فنڈپرٹھیکیدراکے زریعے ہاتھ صاف کرناچاہتاہے ۔محکمہ تعمیرات عامہ غذر عوام کی فنڈکھاناچھوڑدئے اور ہمارئے ساتھ مزاق کرنا بند کرئے ۔انہوں نے کہا ہے کہ اگر24گھنٹے کے اندار اندار میرئے حلقے میں ترقیاتی کاموں کے لیے ہونے والے نامناسب ٹینڈرز کو منسوخ کرکے نئے سرئے سے قانونی طور پر پورئے ریٹ کے ساتھ ٹینڈرنہ کرنے کے صورت میں جوعوامی رد عمل ہوگی اسکا زمدار محکمہ تعمیرات عامہ غذر پرعائدہوگا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button