عوامی مسائل

نازبر پاور ہاوس واٹر چینل مرمت میں ناقص کام کی شکایت، عوام نے ٹھیکیدار کے خلاف درخواست دے دی

یاسین (رپورٹ معراج علی عباسی ) 6کروڑ کی لاگت سے تعمیرشدہ نازبرپاورہاوس کے واٹرچینل کی مرمت کے منصوبے میں ناقص کام کی شکایت۔عوام نازبر نے پاور ہاوس کے کام پر مامورعرفان نامی ٹھیکیدار کے خلاف تحصیلدار یاسین کو درخواست دے دی ۔عوامی شکایت پر ممبرقانون ساز اسمبلی راجہ جہانذیب سے منصوبے پرجاری کام کا جائزہ لیا واٹرچینل کے ناقص تعمیرشدہ دیوار کو تھوڑکر دوبارہ بنانے کی ہدیت دی ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کام ناقص ہوا ہے پرانے اور کچے دیوار پر سمینٹ لگاکرپیسے بچانے کی ناکام کوشش کی گئی ہے۔ کام ناقص ہونے کے حوالے سے عوامی شکایات سو فی صد دورست ہے ۔ ترقیاتی کاموں کے مانٹیرنگ کے لیے بنائے ہوئے کمیٹی منصوبے پر جاری کام کا مکمل مانیٹرنگ کرئے سرکاری نے پیسہ ہمارئے لیے دیا ہے ٹھیکیدار ہم کوئی احسان نہیں کرتا ۔واٹرچینل کے مرمت کے لیے چھ کروڑ کا بڑا رقم ملا ہے ۔ٹھیکیدار خدا کا خوف کرئے اور کام کو معیار اور اگریمنٹ کے مطابق کرئے ۔میں اپنے حلقے میں کسی کو ایک پیشے کرپشن کرنے نہیں دونگا۔میں کسی ٹھیکیدار یا ایکسین سے کمیشن نہیں لیتا ٹھیکیدار سرکاری اگریمنٹ کے مطابق ایماندار ی کے ساتھ کام کرے کسی دونمبرکام کرنے والے کے لے ہمارئے حلقے میں کوئی جگہ نہیں ہے ۔ انہوں محکمہ واٹراینڈ پاور غذر سکے حکام کو اگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکارہ خزانے سے کسی پراجیکیٹ پر پیسہ لگانا کافی نہیں ہوتا پمنصوبے کا معیار کے ساتھ تکمل تک پہنچانا محکمے کی زمداری ہے ۔اس موقع پر عوام نے ممبرقانون ساز اسمبلی کے سامنے شکات کیا کہ ٹھیکیدار نے واٹرچینل کے کام میں پرانے دیوار پر سمنٹ کا پلسترلگایا ہے پہلے والی دیوار اگرمظبوط ہوتی تو اس کی مرمت کیوں کیا جارہاہے ۔عوام نے بتایا کہ واٹرچینل کام عرفان نامی کسی ٹھیکیدار کا ہے مگر اس نے کام ایسے بندوں کے حوالے کیا ہے جو ہرچیزکو دونمبر ی میں مکمل کرنا چاہتے ہیں ۔عوام کے مطابق واٹرچینل کا نصب کام معیارکے مطابق ہو ا ہے مگر عین مقامی آبادی سے متصلہ ایریا میں انتہا ئی ناقص اور دونمبرکا کام ہو ا ہے حالنکہ چینل کومرمت کرنے کا مقصد مقامی آبادی کی حفاظت ہے ۔عوام کا کہنا ہے کہ 6کروڑروپے لگاکرکام ناقص نہیں ہونا چاہے ۔راجہ جہانزیب نے عوام کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی کاموں میں کسی قسم کا دونمبری کسی صورت برداشت نہیں کرونگا۔مانیٹرنگ کمیٹی کام کی معیاری پرنظررکھے اور مجھے اگاہ کرے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button