سیاست

وزیر جنگلات حادثاتی طور پر سیاستدان بنے ہیں، انہیں حقائق نہیں معلوم، پیپلز پارٹی شہیدوں کی جماعت ہے: میڈیا سیل

گلگت(پ۔ر)پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان میڈیا سیل سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر جنگلات عمران وکیل پیپلز پارٹی کے کارکنوں اور قائدین پر الزامات لگانے سے قبلہ اپنے جماعت کے قائدین اور کارکنوں پر ایک نظر ڈورائیں تو وزیر موصوف کو اندازہ ہو جائے گا کہ چوروں اور ڈواکوں کی جماعت کون سی ہے ۔ پیپلز پارٹی شہیدوں کی عوامی جماعت ہے اس پارٹی کے قائدین نے ملک میں جہوریت کی آبیاری اپنے خون سے کی ہے جب کہ مسلم لیگ ن کے میاں برارن مشکل وقت میں ہمیشہ ملک سے بریف کیس بھر کر آمریت کے دورہ میں چوروں کی طرح سعودی عرب بھاگ جاتے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے مجرم وزیر اعظم کا احتساب کا عمل شروع ہو چکاہے ۔ پیپلز پارٹی پر الزمات لگانے والے وزیر موصوف سیاسی کارکن نہیں بلکہ حادثاتی طور پر سیاسی میدان میں آئے ہیں۔ جس کی وجہ سے وزیر موصوف کو حقائق کا علم نہیں ۔ وزیر موصوف کوپتہ نہیں کہ مسلم لیگ ن کے کارکن حکومت سے قبل کون سا کاروبار کر رہے تھے آجکل حفیظ الرحمن نے ان سب کو ٹھیکدار بنایا ہے ۔کینٹ پویس اسٹیشن سے اپنے ہی کارکنوں کا دو سال قبلہ کا ریکارڑ چیک کر یں پھر اس خبر کا جواب دیں ۔ وزیر موصوف اگر اتنے ہی خطے کے عوام اور اپنی جماعت سے مخلص ہے تو وہ عوام کو جواب دیں کہ صوبائی حکومت نے سکیس سکینڈل میں شامل وزراء کے خلاف کون سی کاروائی عمل میں لائی ہیں ۔اگر یہ الزام تھا تو اب تک اس صحافی کے خلاف کاروائی کیوں نہیں کی گئی ۔کیا صوبائی حکومت نے اندوانہ خانہ اس سیکس سکینڈل کی ڈیل تو نہیں کی

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button