عوامی مسائل

دیامر ٹریفک پولیس نے چلاس زیرو پوائنٹ کے مقام پر مسافروں میں افطاری کے پیکس تقسیم کر کے دل موہ لئے

چلاس ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) دیامر ٹریفک پولیس کی جانب سے چلاس زیروپوائینٹ کے مقام پر شاہراہ قراقرم اور شاہراہ بابوسر ناراں پر سفر کرنے والے مسافروں میں افطاری کے پیک تقسیم کئے گئے ۔

صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے دیامر ٹریفک پولیس کے انچارج سب انسپکٹر سید جاوید شاہ نے کہا کہ دیامر کے ہیڈ کوارٹر چلاس میں تعینات ٹریفک پولیس نے آپس میں باہمی مشاورت سے فیصلہ کیا کہ اپنی مدد آپ سے دونوں اہم ترین شاہراہوں پر سفر کرنے والوں کے لئے افطاری کا بندوبست کیا جائے گا جس پر آج تقریباً دو سو سے زائد پیکنگ ڈبے شاہراہ قراقرم اور شاہراہ بابوسر ناراں پر سفر کرنے والوں میں تقسیم کئے جس کا مقصد اللہ کی رضا حاصل کرنا ہے اور اسکے ساتھ ساتھ محکمہ پولیس کی امیج بھی بحال کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جی بی پولیس عوام اور مسافروں کو بلاجواز تنگ نہیں کر رہی ہے جس کے گواہ یہاں آنے والے سیاح اور مسافر ہیں انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ہمیں ہمت عطا کرے کہ ہم اس طرح کے فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔۔۔۔عوامی سیاسی اور سماجی حلقوں نے دیامر ٹریفک پولیس کے اس اقدام پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے آئی جی پی سے انعامات دینے کی سفارش کی ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button