سیاست

لیگیوں کے مابین ضلعی صدارت کے لئے جاری رسہ کشی سے ہنزہ کی ترقی رُک گئی ہے، صداقت حسین ترجمان پیپلزپارٹی

ہنزہ (بیورورپورٹ) پاکستان مسلم لیگ ن ہنزہ کی ضلعی صدارت کیلئے رسہ کشی ۔ ن لیگ جب سے اقتدار میں آئی ہے ۔ صدارتی کشمکش میں رہی ہیں ہنزہ میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی ہنزہ کے اطلاعات و نشریات صداقت حسین شہاب نے ایک اخباری بیان میں کہاہے کہ ہنزہ میں جاری جتنے بھی ترقیاتی منصوبے ہیں وہ پیپلز پارٹی کے دور کے ہیں اور اس پر تختیاں لگارہے ہیں ۔ گورنر ، خواتین سیٹ اور منتخب نمائندہ ہونے کے باوجود عوام بنیادی ضروریات سے محروم ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ دوسری طرف وزیراعلیٰ کی بھی کوئی دلچسپی اس علاقے کیساتھ نہیں ہے ۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سے گورنر گلگت بلتستان کااثرورسوخ برداشت نہیں ہورہا ہے ۔ جس کا بدلہ عوام وہ سے لے رہا ہے ۔ کیونکہ جب ضمنی الیکشن ہورہا تھا تب حفیظ الرحمن نہیں چاہتا تھا کہ پرنس سلیم کو ٹکٹ ملے۔اس لئے بہت سارے حربے استعمال کرنے کے باوجود گورنر، وزیر اعلیٰ پر سبقت لے گئے۔ اور یہ صدمہ وزیراعلیٰ کے دل سے نہیں نکلا ہے جس کے بدلے گورنر کو نیچا دکھانے کیلئے حفیظ الرحمن ،گورنر کا بدلہ عوام سے لے رہا ہے۔ ہنزہ میں ترقیاتی پہیہ جام ہے ۔ ان کے دور کا ایک بھی منصوبے پر کام کا آغاز نہیں ہواہے ۔ ہنزہ کے مسائل جوں کے توں پڑے ہوے ہیں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button