خواتین کی خبریں

مریم نواز سے ہمدردی ہے، کاش ن لیگیوں کو بھی خواتین کا احترام کرنا آتا، سابق وزیر اعلی سید مہدی شاہ

سکردو(پریس ریلز ) سابق وزیر اعلیٰ سید مہدی شاہ نے سکردو میں یوم سیاہ کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں اپنی بہن مریم نواز سے پوری ہمددری ہے ،ہم خواتین کا احترام کرتے ہیں کاش ن لیگ والوں کو بھی خواتین کا احترام ہوتا ، ن لیگیوں اور امریت کے پیداواروں نے ہی پہلے خواتین کا تقدس پامال کرنے کی روایت ڈالی تھی ، ن لیگ والے آج کس منہ سے خواتین کے احترام اور تقدس کی بات کرتے ہیں اگر انہیں خواتین کا احترام ہوتا تو مادر جمہوریت نصرت بھٹو کے ساتھ اُس وقت برا سلوک نہ کرتے ، ن لیگ والوں کو اگر خواتین کا احترام ہوتا تو محترمہ شہید بی بی کے ساتھ برا برتاو نہ کرتے ، اگر انہیں خواتین کے تقدس کا خیال ہوتا تو شہلا رضا کے ساتھ ن لیگی اور آمریت کے پیداوار برا برتاو نہ کرتے ، ن لیگی شاہد بھو ل گئے ہیں کہ انہوں نے شرمیلا فاروقی کے ساتھ کیسا برتاو کیا تھا ، ان کے بڑوں نے کل جو دوسری کے ساتھ کیا آج وہی ان کے ساتھ ہو رہا ہے میں نے اپنی سیاسی زندگی میں ن لیگ جیسی بے شرم جماعت کبھی نہیں دیکھی ن لیگ والے کہتے ہیں کہ ہم بہادر ہیں ن لیگ کی بہادری اُس دن ختم ہو چکی تھی جب مشرف کے پاوں پکڑ کر پورا خاندان سعودیہ بھاگ گیا تھا لیکن ہمارے قائد شہید زوالفقار علی بھٹو کسی آمر کے سامنے نہیں جھکے ، انہوں نے کہا تھا کہ وہ تاریخ کے ہاتھوں مرنے سے ذیادہ ترجہج آمر کے ہاتھوں مرنے کو دیتے ہیں ، تمام اسلامی ممالک سمیت دنیا بھر کے حکمرانوں نے شہید بھٹو کو دعوت دی لیکن اُس کے باوجود بھی انہوں نے کبھی بھاگنے کو ترجہیح نہیں دی ، اسی لیے آج بھی شہید بھٹو لاکھوں دلوں میں زندہ ہے ، آج بھٹو بھی نواز شریف کی طرح بھاگ جاتے تو آج ان کا کوئی نام لیوا نہیں ہوتا انہوں نے کہا کہ میں اپنے ضمیر اور اپنے جسم کا مالک ہوں ،اگر کوئی پارٹی کے ساتھ بے ضمیری کرتا ہے تو مجھے اُس سے کوئی سروکار نہیں ،یہ پیپلزپارٹی ہے پیپلزپارٹی ایک سمندر ہے جس میں کسی کے آنے یا کسی کے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا ،انہوں نے کہا کہ ہمیں پیپلزپارٹی کو پھر سے زندہ کرنے کے لیے گھر گھر جانا پڑے گا ، انہوں نے کہا کہ 15جولائی کے بعد گھر گھر شہید بھٹو کا پیغام پہچانے کے لیے ڈور ٹو ڈور مہم شروع کریں گے ، پیپلزپارٹی کے ان پرانے کارکنوں کو ان کے گھر جا کر منائیں گے جن کی پارٹی کے لیے خدمات ہیں اور جنہوں نے گوشہ نشینی اختیار کی ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ پارٹی عہدہ داروں کو اپنی کارکردگی دیکھانی پڑے گی ، انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی دوغلی پالیسی سمجھ سے بالاتر ہے کہیں وہ علماء پر شیڈول فورتھ لگاتے ہیں تو کہیں انہیں کے ساتھ اتحاد کرتے ہیں انہیں نے کہا کہ ہم شیڈول فورتھ سے نہیں ڈرتے ہمیں شیڈول فورتھ اور ن لیگ کی حکومت کا کوئی ڈر نہیں ، عوامی رابطہ مہم جلد شروع کی جائے گی ، اور حکومت کی ناقص کارکردگی کے خلاف دما دم مست قلندر ہو گا ، انہوں نے کہا کہ ملک دشمن اور عوام دشمن طاقتوں نے شہید بھٹو کو ہم سے جدا کر دیا شہید بھٹو کا جرم یہ تھا کہ انہوں نے تمام مسلم ممالک کو ایک پلٹ فارم پر جمع کیا ، بھٹو کو جرم یہ تھا کہ انہوں نے ملک کو ایٹمی طاقت بنایا ،انہوں نے کہا کہ اگر گلگت بلتستان میں پیپلزپارٹی کی حکومت آئی تو بے ضمیروں کو اپنے قریب آنے نہیں دونگا ، بے ضمیر اور مفاد پرست لوگوں کی اب پیپلزپارٹی میں کوئی جگہ نہیں ، جنہوں نے فائدے لیے اور اپنے مفادات حاصل کیے آج پارٹی کے ساتھ بے وفائی کر رہے ہیں ، ان کی پارٹی میں دوبارہ کوئی جگہ نہیں ، انہوں نے کہا کہ حقیقی کارکنان مل کر بلاول بھٹو ، اور امجد ایڈوکیٹ کے ہاتھ مضبوط کریں انہوں نے کہا کہ میرے اور امجد ایڈوکیٹ کے دومیان کوئی اختلاف نہیں ،وہ میری ہی حمایت سے صدر بنے ہیں ہم سب نے ملکر ان کے ہاتھ مضبوط کرنے ہیں ، انہوں نے کہا کہ جو لوگ پارٹی سے گئے ہیں ہم اُن کے نام تک یاد نہیں رکھتے ن لیگی آج جمہوریت کے علمبردار بنے ہیں وہ شاہد بھول گئے ہیں کہ انہوں نے ہی سپریم کورٹ پر حملہ کرایا تھا ، آج جو خود کو شیر کہتے ہیں وہ شاہد بھول گئے ہیں کہ کل جب شیر جیل چلا گیا تھا تو وہ سب کچھ بھول گئے تھے ، ن لیگ والے شاہد یہ بھی بھول گئے ہیں کہ کل جب ان کا لیڈر سعودیہ بھاگ گیا تھا تب ان کے لیڈر کے حق میں گلگت بلتستان سے کوئی بیان تک دینے والا نہیں تھا ، انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی پہلے سے ذیادہ فعال اور متحرک ہے ، انہوں نے کہا کہ میں جیالا ہوں ، سامنے بات کرتا ہوں ، جب بات اُصولوں کی ہو تو میں آصف زردای اور بلاو ل سے بھی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرتا ہوں ، وہ بھی جانتے ہیں کہ میں جیالا ہوں اور جیالا کبھی غلط بات نہیں کہتا ۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے نگر کے ضمنی الیکشن میں دھندلی کرنے کی پوری تیاری کر لی ہے ن لیگ کی منافقانہ سیاست کا یہ عالم ہے کہ یہ کہیں شیڈول فورتھ لگاتے ہیں تو کہیں انہی شیڈول فورتھ لگے افراد کے ساتھ اتحاد کرتے ہیں ، ن لیگ کی طرز حکومت اور طرز سیاست شرم آتی ہے ،

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button