جرائم

گاشو جنگل سے پانچ سو سبز ایستادہ درخت کاٹنے والا شخص سلاخوں کے پیچھے

 گلگت (پ ر) آج مورخہ پانچ جولائی 2017 کو جناب آفتاب محمود صاحب فارسٹ میجسٹریٹ درجہ اول گلگت کی عدالت نے ملزم فنو ولد جمعہ کو جرم ثابت ہونے پر دو سال قید اور پچاس ہزار روپے سکہ رائج الوقت کی سزا سناکر ملزم کو ڈسٹرکٹ جیل ھجوا دیا گیا۔ ملزم نے فروری 2017 میں گاشو جنگل سے جدید مشینوں کے زریعے 500 سبز ایستادہ درختان کی غیر قانونی کٹائی کی تھی جس پر اس کے خلاف کیس دائر کرکے وارنٹ گرفتاری جاری ہواتھا۔ دی ایس پی نصرت ولی صاحب کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ پڑی شیر جہان نے اپنے عملے کے ہمراہ ناکہ بندی کرکے ملزم کو اس کے آبائی گاوں چکر کوٹ سے گرفتار کر کے عدالت مین پیش کیا۔ ملزم اس سے پہلے بھی اسی جرم میں دو مرتبہ جیل کی ہوا کھا چکا ہے۔

عدالت نے پولیس کی بروقت کاروائی اور ملزم کی گرفتاری پر پولیس کی تعریف کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ پولیس اسی طرح قومی دولت کو بچانے اور مجرموں کو قرارواقعی سزا دلوانے میں محمکہ جنگلات کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھینگے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button