سیاست

پارلیمانی سیکریٹری برائے صحت برکت جمیل نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال استور کا ہنگامی دورہ کیا

استور(سبخان سہیل) پارلیمانی سیکرٹری ہیلتھ گلگت بلتستان برکت جمیل نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ کیا ۔ اس موقعے پر ایم ڈی ایچ کیو ہسپتال استور محمد نواب نے ہسپتال کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی ۔پارلیمانی سیکرٹری برکت جمیل نے اپنے دورے کے موقعے پر ڈی ایچ کیو ہسپتال میں موجود سہولیات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں اس سے قبل سہولیات کا فقدان تھا الحمداللہ آج ڈی ایچ کیو ہسپتال میں پہلے سے بہتر سہولیات میسر ہیں۔ڈی ایچ کیو ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹرز سمیت دیگرجو کمی ہے اس کو بہت جلد پورا کیا جائے گا۔ ڈی ایچ کیو ہسپپتال کے نام پر جو لوگ سیاست کررہے ہیں وہ فوری اپنا راستہ تبدیل کریں ڈی ایچ کیو ہسپہتال کے نام پر کوئی سیاست نہیں ہونی چاہئے ڈی ایچ کیو ہسپتال پوری استور قوم کا ہے یہ کسی ایک پارٹی یا کسی ایک جماعت کا نہیں ہے تو اس پر سیاست کریں ۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ہماری حکومت نے کروڑں روپے کی جدید مشنری لگوائی ہے۔ اب اگر اس ہسپتال میں کوئی کمی ہے تو اس کو پورا کرنے کے لیے ہسپتال انتظامیہ کے ساتھ تعاون کی ضرورت ہے نہ کہ اس پر سیاست کی۔ اس موقعے پر انھوں نے ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر محمد نواب کو کہا کہ ہسپتال میں اگر کوئی ڈاکٹر یا عملے کا کوئی کارکن اپنی ڈیوٹی میں کوتاہی کرتا ہے تو انکے خلاف فوری اور سخت کاروئی عمل میں لائی جائے جو ڈاکٹرز اخلاقیات سے باہر رہتے ہوئے مریضوں کے ساتھ بدتمیزی کرتے ہیں ان کے خلاف انکوائری کی جائے گی اور ان کو ڈیوٹی سے فارغ کیا جائے گا۔ ملازمین اپنے کان کھول کر سنیں ہسپتال میں ڈیوٹی پر غفلت برتنے والے چاہے میر ے اپنے کوئی رشتہ دار ہو یا کوئی اور ان کو کسی صورت معافی نہیں دی جائے گی۔

اس موقعے پر انھوں نے کہا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کی بہتری کے لیے میں اپنی ADPسے تین لاکھ روپے کا اعلان کرتا ہوں جو ہسپتال میں مریضوں کی سہولیات کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

دوسری جانب پارلیمانی سیکرٹری برکت جمیل کی ہسپتال آمد کے موقعے پرایک مریض پھٹ پڑا اور ہسپتال میں سہولیات کافقدان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ استور ہسپتال میں برائے نام سہولیات ہے مریض دن بھر لائن میں کھڑا رہنے کے باوجود بھی ان کا نمبر شام تک نہیں آتا ہے ہسپتال سے ایک پرسٹامول کی گولی تک نہیں ملتی ہے سب جھوٹ بولتے ہیں ۔

پارلیمانی سیکرٹری ہیلتھ برکت جمیل کے دورے کے حوالے سے عمایدین عیدگاہ و ممبرا امن کمیٹی استور محمد فدا نے بات کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی سیکرٹری برکت جمیل کا دورہ ہسپتال ایک خوش ایندہ بات ہے ہم اس کے اس دورے کو سہراتے ہوئے انھیں مبار باد پیش کرتے ہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال پہلے ایک اسطبل بنا ہوا تھا لیکن اب یہ ہسپتال ایک ڈی ایچ کیو ہسپتال بن چکا ہے پہلے سے کافی بہتر ہوا ہے مگر اب بھی لیڈی ڈاکٹر کی عدم موجود گی سے علاقعے میں خواتین مریضوں کے لیے مشکلات کا سامناہے میں ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر نوان اور ان کی پوری ٹیم کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ انھوں نے ہسپتال کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے دن رات کام کیا ہے ،پارلیمانی سیکرٹری ہیلتھ برکت جمیل کے دورہ ہسپتال کے موقعے پر ان کے ہمراہ پاکستان مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری محمد سیلم خان، ڈیژنل جرل سیکرٹری محمد فاروق، سٹی صدر عالم شاہ سمیت دیگر عہدارن بھی تھے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button