سیاست

تین جماعتیں مل کر بھی پیپلز پارٹی کو نہیں ہرا سکیں، شگر کےجیالوں کا امجد ایڈوکیٹ، جاوید حسین اور دیگر رہنماوں کو مبارکباد

شگر(عابدشگری)پیپلز پارٹی ضلع شگر کا ایک اجلاس ڈیانااماچہ ہاوس شگر میں ہوا جس کی صدرات ضلعی صدر کاچو حیدر علی خان اماچہ نے کی اجلاس میں شگر کے جیالوں کی کثیر تعداد کی اجلاس میں ایک قرار داد کء زریعے سے صوبائی صدر امجد ایڈوکیٹ کی سیاسی بصیرت کاوشوں کا نتیجہ ہے جس کے باعث پیپلز پارٹی کو شاندار فتح نصیب ہوئی جس پر ہم امجد ایڈوکیٹ اور نگر کے جیالوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کاچو حیدرعلی خان نے کہا کہ نگر میں تین جماعتوں کی بھرپور کوشش کے باوجود پیپلز پارٹی کی تاریخی فتح اصل میں عوام کا پیپلز پارٹی پر اعتماد کا واضح مظہر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امجد ایڈوکیٹ اور پیپلز کی پوری قیادت کی انتھک کوششوں کے باعث تین جماعتی اتحادی جماعت کے نامزد امیدوار کو شکست کا سامنا کرنا پڑا جسے سنہرے حروف سے لکھا جائے گا۔

اجلاس میں ممبرقانون ساز اسمبلی عمران ندیم کی سیاسی بصیرت اور کوششوں کی قدر دانی کی گئی اجلاس میں کہا گیا کہ عمران ندیم نے صوبائی صدر امجدایڈوکیٹ کے ہمراہ نگر کا دورہ کرکے محمد علی اختر کو منوا کر دوبارہ پیپلز پارٹی میں آنے پر رضامند کیا اور محمد علی اختر کی کاوشوں سے پیپلز پارٹی کو کامیابی نصیب ہوئی۔

اجلاس میں سے خطاب کرتے ہوئے صدر کاچو حیدر علی خان جنرل سیکرٹری محمد عسکری نے اور دیگر جیالوں نے جاوید حسین پارٹی قائدین پیپلز پارٹی نگر محمد علی اختر اور پی پی کے دیگر جیالوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ جیالوں کی دن رات کوششیں رنگ لے آئی اور پارٹی کو کامیابی نصیب ہوئی انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی یہ کامیابی آئیندہ کے انتخابات کے لئے پیش خیمہ ثابت ہوسکتا ہے کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی ایک بار پھر مضبوط ہورہی ہے اور انشااللہ آئندہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے پیپلز پارٹی ایک بار پھر گلگت بلتستان پر حکومت کرئے گی،،،

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button