سیاحت

ایک ماہ کے دوران چار ہزار سے زائد ملکی و غیر ملکی سیاحوں نے یاسین کا دورہ کیا

یاسین (رپورٹ: معراج علی عباسی ) ملکی و غیرملکی سیاحوں نے ضلع غذر کے تحصیل یاسین کا رخ کرلیا۔سیلی ھرنگ پولیس چوکی میں انٹری رجسٹرکے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران پاکستان کے مختلف شہرروں سے 4000ہزار کے قریب مقامی جبکہ 15غیرملکی سیاح یاسین آگئے ہیں ۔مقامی سیاحوں میں لاہور کراچی اور ڈیرہ غازی خان سے تعلق رکھنے والے سیاحوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے ۔جبکہ کے پی کے ،چترال اسلام آباد اور گلگت بلتستان کے بعض علاقوں سے بھی آنے والے سیاحوں کے نام پولیس انٹری رجسٹرمیں شامل ہے ۔

باہر سے آنے والے سیاحوں کی بڑی تعداد یاسین کے بالائی گاوں درکوت اور شہید لالک جان نشان حیدر کے مزار پر جاتے ہیں ۔یاسین آنے والے سیاح یاسین کے قدرتی حسین سے خوب لطف اندوز ہوتے ہیں اور مقامی لوگوں کی مہمان نوازی سے بھی خوش نظرآتے ہیں ۔البتہ یاسین آنے والے سیاح کو روڑ کی ابترحالت اور ہوٹلوں میں رہاش وغیرہ کے حوالے سے ہونے والی پریشانی کی شکایت رہتی ہے ۔

یاسین کی جانب سیاحوں کی دلچسپی کو مدنظررکھتے ہوئے صوبائی حکومت گوپس یاسین روڑ کی مرمت اورمحکمہ سیاحت یاسین کے سیاحتی مقامات پر فوری طور پر ٹورسٹ ہاوسزاور پبلک لایٹرین بنانے کا انتظام کرئے ۔تاکہ سیاحوں کی آمدرفت جاری رہے اور اس میں بتدریج اضافہ ہو۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button