غذر (دردانہ شیر) گلگت بلتستان کے تمام سرکاری ملازمین کی ڈیوٹی کو یقینی بنانے کے لئے محکمہ جات کے حکام کو احکامات جاری کام چور ملازمین اور سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا حکم۔
ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان کے بعض سرکاری محکموں کے ملازمین کی ڈیوٹی سے غائب ہونے اور بعض ملازمین کی سیاسی سرگرمیوں کی شکایت ملنے پر حکومت نے ایسے ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے اور عوام کے مشکلات کے حوالے سے حکومت کو شکایت ملنے پر اعلی حکام نے صوبے کے تمام دسٹرکٹ کے حکام کو ہدایت جاری کر دیئے ہیں کہ وہ تمام محکموں کے ملازمین کی حاضری کو یقینی بنانے کے لئے فوری اقدامات کرے اور جو بھی ملازم ڈیوٹی سے غائب ہوگا اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لایا جائے۔
حکم کے جاری ہوتے ہی ڈیوٹی سے غائب ملازمین میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سرکاری ملازمین کو ٹائم پر ڈیوٹی کے لئے حاضر نہ ہونے کی صورت غیر حاضر درج کیا جائے گا، اور ان کے خلاف کاروائی بھی ہوگی۔
حکومت کو بعض محکموں کے ملازمین کے بارے میں شکایت ملی تھی کہ وہ ڈیوٹی کم لیکن سیاسی سرگرمیوں میں زیادہ حصہ لیتے ہیں۔ جس پر حکومت نے ایسے ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے بعض محکموں کے ملازمین کے خلاف یہ شکایا ت ملی ہیں کہ وہ ڈیوٹی سے غائب رہتے ہیں اور ان کی غیر حاضری کی وجہ سے سائلوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس باعث ان محکموں کے ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا آغازکر دیا گیاہے۔
ادھر عوامی حلقوں کی طرف سے ڈیوٹی سے غائب رہنے والے ملازمین کے خلاف کاروائی کے صوبائی حکومت کے اس اقدام پر عوامی حلقوں نے گلگت بلتستان حکومت کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔