یاسین (معراج علی عباسی ) وزیراعلیٰ معائنہ کمیشن کے چیف محمد اسحاق نے اپنے ٹیم کے ہمراہ گزشتہ دس سالوں سے زیرالتوء دو میگاووٹ تھوئی پاور پر اجیکٹ پر جاری کا معائنہ کیا۔اس موقع پر ایکسین واٹراینڈپاور غذر تاجدار حسین نے وزیراعلیٰ معائنہ کمیشن کے ٹیم کو پاور ہاوس میں جاری کام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیا۔وزیراعلیٰ معائنہ کمیشن کے ٹیم نے پاورہاوس میں جاری کام پر اعتماد کااظہار کرتے ہوئے جاری کام کی رفتار کو مزید تیزکرنے کی ہدایت دی ۔اس موقع پر ایکسین واٹراینڈپاورغذرنے معائنہ کمیشن کو ایک ماہ کے اندر منصوبے پر کام کو مکمل کرنے کا یقین دلایا ۔واضح رہے کہ تھوئی پاور ہاوس کی تعمیراتی کام اپنے تکمیل کے آخری مرحلے میں ہے اور منصوبے پر کام تیزی کے ساتھ جاری ہے ۔
پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔