سیاحت

اسی میگا واٹ پھنڈر پاور پراجیکٹ، بابوسر ٹنل، اور دو شاہراوں پر کام شروع ہونے جارہا ہے

غذر (ڈی ڈی شیر) گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ کے لئے مزید دو اہم شاہراہوں کی تعمیر پرکام بہت جلد شروع ہوگا اس کے علاوہ غذر کی تحصیل پھنڈر میں اسی میگاواٹ پاور پراجیکٹ کی تعمیر کے لئے بھی رقم مختص کر دی گئی جس سے علاقے میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ ہوگا جبکہ بابوسر میں ٹنل کی تعمیر بھی بہت جلد شروع ہوگی۔

دو اہم شاہراہوں کی تعمیر سے گلگت بلتستان میں سیاحت کو فروغ ملے گا اور صوبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا استور سے مظفر آباد اور گلگت سے چترال تک ان اہم شاہراہوں کی تعمیرپر اربوں روپے کی لاگت ائے گی جبکہ گلگت سکردو روڈ کی تعمیر بھی جلد شروع ہوگی 20جولائی کو وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے گلگت سکردو روڈ کا افتتاع کرنا تھا مگر مصروفیات کی وجہ سے نہ آسکے اب بہت جلد نئی تاریخ کا اعلان کیا جائیگا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان کو ملک کے دیگر علاقوں سے ملانے کے لئے دو اہم شاہراہوں کی تعمیر کا فیصلہ کر لیا ہے ان دونوں اہم شاہراہوں کی تعمیر سے گلگت بلتستان کے عوام کو نہ صرف آمدورفت میں آسانی ہوگی بلکہ سفر کے دورانیہ میں بھی کئی گھنٹوں کی کمی ائے گی جبکہ بابوسر روڈ کو بھی آل ویڈر بنانے کے لئے ٹنل کی تعمیر کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے اس ٹنل کی تعمیر سے گلگت سے روالپنڈی کا مسافت صرف اٹھ گھنٹے ہونے کا امکان ہے۔

دوسری طرف بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے چھٹکارہ پانے کے لئے پھنڈر میں اسی میگاواٹ پاور پراجیکٹ کے لئے بھی رقم مختص کر دی گئی اور بہت جلد ان اہم منصوبوں کی تعمیر کا کام شروع ہوگا جس سے ایک طرف گلگت بلتستان میں لاکھوں سیاح اینگے بلکہ گلگت بلتستان ترقی کے ایک نئے دور میں داخل ہوگا۔

گزشتہ کئی سالوں سے ملکی حالات کے پیش نظر گلگت بلتستان میں سیاحوں کی امد میں کمی انے کی وجہ سے گلگت بلتستان کی ہوٹل انڈسٹری تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی تھی اور اس انڈسٹری سے وابسطہ افراد سخت مالی مشکلات کا شکار ہوگئے تھے اور ہزاروں افراد بیروزگار ہوئے تھے اب ملک کے حالت کی بہتر ہونے کے ساتھ ہی سیاحوں کی بڑی تعداد نے ان علاقوں کا رخ کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس سال تیس لاکھ سے زائد سیاح گلگت بلتستان ائینگے اور شندور میلے میں شرکت کے لئے مزید ہزاروں سیاح گلگت پہنچ گئے ہیں گلگت بلتستان میں شاہراہوں کی تعمیر سے ہر سال لاکھوں کی تعداد میں سیاح ان علاقوں میں خمہ زن ہونگے گلگت بلتستان میں سالانہ لاکھوں کی تعداد میں سیاح آٹے ہیں اگر ان سیاحوں کو اگر کوئی شکایت ہے تو وہ یہاں کی خستہ سڑکیں ہیں اگر حکومت نے یہاں کی شاہراہوں پر توجہ دی اور ان سڑکوں کو بہتر بنایا تو سالانہ لاکھوں کی تعداد میں سیاح ان جنت نظیر وادیوں کا رخ کرینگے جس سے گلگت بلتستان ترقی کے ایک نئے دور میں شامل ہوگا۔

آپ کی رائے

comments

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button