عوامی مسائل

تحصیل یاسین کی سڑکوں کا حال بُرا، مسافروں کو شدید مشکلات درپیش

یاسین (معراج علی عباسی ) تحصیل یاسین کی سٹرکیں کھنڈرات میں تبدیل گوپس آر سی سی پل تا یاسین مین شاہراہ ناقابل استعمال ہوگئی ہے ۔سٹرک پر جگہ جگہ گہرئے کھڈوں کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات درپیش ہے ۔ بارہاحکمرانوں کے جانب سے اعلان کے باوجود سڑک کی ری کارپٹنگ نہ ہونے کے باعث عوام مایوس ہوگئے ہیں ۔ تحصیل یاسین کو دنیا سے ملانے والی واحد سڑک کھنڈر بن گئی ہے ۔سڑک کی خستہ حالی کے باعث مسافروں کو شدیدسفری مشکلات درپیش ہے ۔یاسین کے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ انتخابات کے دوران بلندبانگ دعوئے کرنے والوں نے علاقے کی پسماندگی ختم کرنے کے لیے کسی قسم کا کردار اد نہیں کیا۔یاسین کے عوامی حلقوں نے کہا ہے کہ یاسین کے عوام کا اہم اور فوری حل طلب مسلہ گوپس تا یاسین ہندور مین روڑ کی ری کارپٹنگ ہے ۔اگرصوبائی حکومت یاسین روڑ کی مرمت کے لیے کوئی خصوصی گرانڈفراہم نہیں کرتا تویاسین کے منتخب عوامی ممبر اسمبلی اپنے سالانہ اے ڈی پی سے پورشین وایزروڑ کو ری کارپٹ کرنا شروغ کرئے ۔تاکہ یاسین کے عوام کی سفری مشکلات میں کمی آسکئے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button