سیاست

نواز شریف نے مودی کو خوش کرنے کے لئے گلگت بلتستان کو آئینی حقوق، اقتصادی راہداری کے فوائد سے محروم رکھا، امجد حسین صدر پیپلزپارٹی

گانچھے ( محمد علی عالم) نواز شریف کو گلگت بلتستان کے عوام کی آہ لگ گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے صوبائی امجد حسین نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے اپنے چار سالہ دور میں گلگت بلتستان کو جھوٹ اور دھوکے کے سواکچھ نہیں دیا۔ نواز شریف نے مودی کو خوش کرنے کے لئے گلگت بلتستان کو سی پیک میں نظر انداز کیا اور آئینی حقوق سےمحروم کردیا۔ گلگت بلتستان کی وجہ سے چائینہ اور پاکستان ہمسایہ ممالک ہیں۔ اقتصادی راہداری جی بی کی وجہ سے بن رہا ہے۔ سی پیک منصوبے میں 480 کلومیٹر کا راستہ گلگت بلتستان سے گزرتا ہے۔ اقتصادی راہداری گزارنے کے لئے ہمارا سرزمین متنازعہ نہیں ہوتا ہے تو آئینی حقوق دینے کے لئے ہمیں کیوں متنازعہ قرار دیتے ہو؟

انہوں نے کہا کہ ہم نے حق ملکیت اور حق حاکمیت کے وصول کے لئے تحریک چلا رہے ہیں ہم اپنی عوام کو حقوق دلانے کے لئے آخری حد تک جائیں گے ن لیگ جو مرضی کرلیں ہم اپنے منشور سے پیچھے نہیں ہٹیں گے حق ملکیت اور حق حاکمیت ہماری پارٹی کے منشور میں شامل ہیں ہماری کوششوں سے ریاستی اداروں کی دباو پر حکومت نے حق ملکیت کے لئے کمیٹی بنائی ہے اگر ریاستی اداروں نے ہمارے ساتھ تعاون کیا تو حکومت کی کرپشن روکنے میں کامیاب ہونگے ہم تسلیم کرتے ہیں کہ ابھی تک حکومت کی کرپشن روکنے میں ناکام ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حفیظ اور ناشاد نے ہمارے عوام کے ساتھ بہت بڑا دھوکہ کیا ہے۔ وفاق میں ن لیگ کی حکومت آتے ہی سکردو جگلوٹ روڑ کا ٹینڈر روکنے کے لئے اسلام آباد میں ڈھیرا لگا یا اور نواز شریف کے زریعے روکا گیا آج ناشاد اور حفیظ اپنے ہی کھودے ہوئے کنواں میں گر گئے ہیں۔

امجد حسین ایڈوکیٹ نے کہا کہ عوام ن لیگ کے جھوٹ اور دھوکے کے باوجود بھی الیکشن میں تین تہائی اکثریت دے کر آزمایا تھا اب عوام سمجھ گئے ہیں عوام ن لیگ کے تین سالہ دور حکومت سے تنگ آچکے ہیں اس کا ثبوت عوام نے نگر کے ضمنی الیکشن میں تمام مذہبی جماعتوں اور حکومت کے تمام وسائل استعمال کرنے کے باوجود رد کر کے دیا ہے ہماری بجٹ غریب عوام کا ہوتا ہے جبکہ ن لیگ بجٹ اپنی جیبیں بھرنے کے لئے استعمال کررہی ہے۔ ن لیگ کا مشن صرف اقتدار حاصل کرنا ہے اقتدار کی خاطر حفیظ الرحمن نے گلگت میں امن کو خراب کرنے کی کوشش کی۔ وہ شیڈول فور میں مطلوب ہیں۔ اقتدار سے جاتے ہی وہ جیل جائیں گے۔ ہم کرپشن کے تمام ثبوت جمع کر رہے ہیں۔

امجد ایڈوکیٹ نے پیشنگوئی کرتے ہوئے کہا کہ 2020 سے پہلے حکومت میں موجود اہم شخصیات سمیت بہت سے سرکاری آفیسران بھی جیل کی سلاخوں کے پیچھے نظر آئیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر لانے کے لئے اپوزیشن جماعتوں سے بات چیت ہو گئی ہے اپوزیشن لیڈر کے لئے ہمیں چھے ممبر کی ضرورت ہوتی ہے وہ کنفرم ہو گئے ہیں اگلے سیشن میں ہمارا اپوزیشن اسمبلی لائیں گے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button