سیاست

میں نے ایک سال میں عمران خان کا لہجہ ٹھیک کردیا تھا، کوئی مجھے کریڈٹ نہیں دیتا، ریحام خان

چلاس(نامہ نگار)چلاس میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ریحام خان نے کہا کہ عمران خان کا کسی کو غلط القابات سے نہیں پکارنا چاہے ،میں نے ایک سال میں عمران خان کے لہجے کو بہتر کیا تھا لیکن کسی نے اس کا کریڈٹ مجھے نہیں دیا ۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی شخص کو گالی نکالنا یا برا بھلا کہنا اچھی بات نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں نے عمران خان کو کئی دفعہ ایسی تقریر کرنے کو کہا کہ جو کل ہمارے نصاب میں چھپ سکے اور ہمارے بچے پڑھ سکیں ۔ ہمیں ایسی تقریر نہیں کرنی چاہے جو کل ہمارے ٹیکسٹ بکس میں نہ چھپ سکے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری اُردو زبان میں شرینی ہے ہم بیرون ملک جاتے ہیں تو لوگ ہماری زبان کی شائستگی کی تعریف کرتے ہیں ،لیکن بدقسمتی سے ہمارے سیاستدان غیر مہذب زبان کا استعمال کرتے ہیں جو کہ ہمارے لیئے اجتماعی طور پر نقصان دہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پانامہ لیکس کو انجام تک پہنچانا چاہے اور تمام پارلیمنٹرین کا احتساب ہونا چاہے ۔انہوں نے کہا کہ آئین کے ارٹیکل 62اور 63 پر کوئی نہیں اُتر سکتا ہے، وزیر اعظم کی نااہلی پانامہ لیکس پر نہیں ہو، بلکہ ایک اسیٹ (اثاثہ) ظاہر نہ کرنے پر ہوئی ہے ۔ پانامہ لیکس کا فیصلہ اب احتساب عدالت میں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ آج میڈیا اُن سیاستدانوں کو زیادہ کوریج دیتا ہے جو غلط زبان کا زیادہ استعمال کرتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بعض لیڈرز کی یاداشت کمزور ہوچکی ہے اس لیئے وہ بھولے ہوئے ہیں کہ وہ ماضی میں کیا کچھ غلط کرچکے ہیں ۔آہستہ آہستہ تمام کرپٹ لوگ بے نقاب ہونگے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button