سیاست

پاکستان تحریک انصاف نے "گلگت بلتستان میں جاری کرپشن” کی جے آئی ٹی کے ذریعے تحقیقات کا مطالبہ کردیا

گلگت ( سٹاف رپورٹر ) پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان نے وزیر علیٰ گلگت بلتستان حافط حفیط الرحمن کو گاڈفادر تھری قرار دیکر گلگت بلتستان میں ہونی والی کرپشن کے خلاف جے آئی ٹی کے ذریعے تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس لوٹ کھسوٹ کے خلاف تین آگست سے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔

جمعرات کے روز گلگت بلتستان پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں، جن میں انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی صدر محمد شاہد ، سابق صدر پی ٹی آئی گلگت گلاب شاہ ، ڈاکٹر کا کا جان سمیت دیگر رہنما شامل تھے، نے میڈیا کو بتایا کہ یہ پریس کانفرنس مرکزی قیادت کی پورے ملک میں احتجاجی کال کی ایک کڑی ہے۔ جیو/جنگ گروپ نے بھارتی ایجننڈے پر عمل کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے خلاف جنگ شروع کر رکھی ہے جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے میر شکیل الرحمن کو فوری گرفتار کرکے اس کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے اور جنگ اور جیو ٹی وی کو فوری بند کرنے کا بھی مطالبہ کیا اور وزیر علیٰ گلگت بلتستان کو گاڈفادر تھری قرار دیتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کے وزیر عظم کے ہمراہ انہوں نے پاک آرمی اور آزاد عدلیہ کے خلاف جو باتیں کیں، وہ پوری قوم کے لئے نا قابل بر داشت ہیں۔ جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے وزیر علیٰ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے وزیر عظم کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے اور انہیں قرار واقعی سزا دینے کا بھی مطالبہ کیا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بیانات دے کر مکر جانا نون لیگ کاہمیشہ سے وطیرہ رہاہے اور پریس کانفرنس کے بعد بھی یہی شور مچایا جارہا ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ اگر جنگ نے واقعی بیانات کو توڑ مروڑ کرپیش کیا ہے تو ملک میں نون لیگ کی حکومت ہونے کے باوجود جنگ گروپ کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی جارہی؟

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button