عوامی مسائل

خستہ حال چپورسن روڑ منتخب نمائندوں کے لئے باعث شرمندگی اور مسافروں کے لئے عذاب

گوجال( سٹاف رپورٹر)ضلع ہنزہ کے تحصیل گوجال کے دور افتادہ وادی چپورسن میں روڈ کی خستہ حالی منتخب نمائندوں کے لئے باعث ندامت ہے۔ گزشتہ 7ماہ سے وادی کے تین بڑے نالوں میں تعمیر لکڑی کے پل بھی مرمت طلب ہیں ۔ پل کی مرمت نہ ہونے سے وہاں کے عوام کو سفر مشکلات کا سامنا ہے۔

چپورسن سے تعلق رکھنے والے افراد مینر پامیری، جلیل احمد، جامی احمد اور ایوب علی نے کہا کہ گزشتہ کئی عرصے سے چپورسن روڈ خستہ حالی کا شکار ہے۔ روڈ جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہے جس کی وجہ سے آئے روز موٹر سائیکل اور گاڑیوں کے حادثات رونما ہوتے ہیں۔ جبکہ روڈ کی مرمت پر تعنیات پی ڈبلیو ڈی کا ایک ٹریکٹر کئی سالوں سے کرمن میں خراب پڑا ہو ا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ نہ صرف روڈ کی حالت نہ گفتہ ہے بلکہ ندی نالوں میں بنائے گئے پل بھی گزشتہ کئی مہینوں سے مرمت نہیں ہو ا ہے۔ پل کی حالت اس قدر خستہ ہے کہ کسی بھی وقت کوئی بھی حادثہ پیش آسکتا ہے۔ کئی نالوں میں عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت پلوں کی مرمت کا کام بھی کیا ہے لیکن فنڈز کی کمی کے باعث مرمت کا کام ادھارہ رہ گیا ہے۔

اُنہوں نے منتخب نمائندے شاہ سلیم خان اور خاتون رُکن اسمبلی رانی عتیقہ سے اپیل کی ہے کہ وہ ان پلوں کی مرمت کے لئے فنڈز جاری کرے تاکہ جانی نقصان اور تکالیف سے بچا جاسکے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button