عوامی مسائل

شگر میں دریائی کٹاو کے باعث سینکڑوں کنال اراضی دریا بُرر

شگر(عابدشگری)دریائے شگر کے بے رحم موجوں کی تباہ کاریاں جاری شگر مرہ پی میں دریائی کٹاؤ سے سینکڑوں کنال اراضی اور پودے دریاء برد لوگ بے بسی کی عالم میں جائیداد غرق ہوتے دیکھتے رہ گئے۔آبادی کو بھی شدید خطرہ لاحق ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق دریائے شگر کی بت رحم موجوں کی یونین کونسل مرہ پی شگر کی جانب دریائی کٹاؤ بڑھ گئے ۔ اب تک کئی ہزار کنال ارضی اور درختان دریائے کی موجوں کی نذر ہوچکے ہیں۔متاثرین نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کہ دریائی کٹاؤسالہاسال بڑھ رہے ہیں۔جس کی زد میں آکر ہزاروں کنال اراضی اور درختان دریاء برد ہوچکے ہیں۔ جبکہ کٹاؤ کا سلسلہ اب بھی شدت سے جاری ہے۔ کٹاؤ روکنے کیلئے مناسب اقدامات نہ اٹھایا گیا تو قریبی آبادی اس کی لپیٹ میں آنے کا شدید خطرہ منڈلا رہا ہے۔لوگوں کا کہنا تھا عوامی نمائندوں اور حکومتی اعلیٰ حکام کی جانب سے کئی بار علاقے کی لوگوں کی اپیل پر دریائی کٹاؤ روکنے کیلئے مناسب اقدامات اُٹھانے کی یقین دہانی کے بعد لاپتہ ہوگئے ۔انہی علاقے اور یہاں کے لوگوں سے کوئی سروکار نہیں۔جس کی وجہ سے یہاں ان حکام کا دھیاں ہی نہیں۔ اگر فوری طور دریائی کٹاؤ روکنے اور مستقبل میں مزید کٹاؤ سے روکنے کیلئے لائحہ عمل طے نہیں کیا گیا تویہاں بڑی تباہی سے دوچار ہونے کا خطرہ ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button