ماحول

گلگت شہر اور مضافات میں قائم 34 کرش پلانٹس سیل

گلگت: صوبائی دارالحکومت گلگت شہر اور مضافات میں قائم 34 کریش پلانٹس کو سیل کردیا گیا ہے۔ ہفتے کے روز عوامی شکایات پر اسٹنٹ کمشنر نوید احمد کی قیادت میں محکمہ تحفظ ماحولیات، ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے کرش پلانٹس کے خلاف مشترکہ کاروائی کی۔ اس دوران گلگت شہر میں 22 اور کارگاہ نالے میں قائم 12 کریش پلانٹس کو انسانی صحت اور قدرتی ماحول کے لیے نقصان دہ قرار دیکر بند کردیا گیا اور پلانٹس مالکان کو ھدایت کی گئی کہ دوہفتوں میں پلانٹس کو منتقل کیا جاے۔

یاد رہے کہ عوام نے ان پلانٹس کے خلاف کاروائی کے لیے درخواستیں دی تھیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button