سیاست

بلاول بھٹو کے دورہ گلگت بلتستان کی تیاریاں شروع، پیپلز پارٹی کی صوبائی کابینہ کا اہم اجلاس منعقد

گلگت (نامہ نگار) پیپلز پارٹی  گلگت بلتستان کی صوبائی کابینہ کا اجلاس آج زیر صدارت صوبائی صدر امجد حسین ایڈوکیٹ منعقد ہوا جس میں سینئر نائب صدر جمیل احمد سکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش محمد موسی رضی الدین ظفر اقبال علی مدد شیر سمیت ضلع گلگت کی کابینہ اور سینئر رہنماؤں نے شرکت کی اجلاس میں پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کے دورہ گلگت کے حوالے سے گفت و شنید کی گئی بلاول بھٹو زرداری کے پچیس چھبیس اور ستائیس اگست کے دورہ گلگت کے موقع پر ایک شاندار عوامی جلسہ منعقد کیا جائے گا اور بلاول بھٹو پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے ملاقات بھی کرینگے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی جانب سے وزیر اعلی گلگت بلتستان حفیظ الرحمن کے خلاف سپریم کورٹ آف پاکستان میں توہین عدالت کی پٹیشن دائر کی جائے گی۔کیوں کہ نواز لیگ کی مرکزی اور صوبائی قیادت نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے کرپشن کے خلاف تاریخی فیصلے کو بغاوت قرار دے کر اس اہم ادارے کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی ہے۔پیپلز پارٹی سپریم کورٹ اور جے آئی ٹی کو تاریخی فیصلے پر سلام پیش کرتی ہے اور اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ آزاد اور مظبوط عدلیہ مستحکم جمہوریت کی ضمانت ہے۔اس فیصلے سے عوام کا عدلیہ اور اداروں پر اعتماد بحال ہوا ہے۔

اجلاس میں اس امر پر افسوس کا اظہار کیا گیا کہ گلگت بلتستان کے کئی علاقوں کے لوگ سیلاب کی تباہ کاریوں کی زد میں ہیں بچے خواتین اور عمر رسیدہ افراد کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہیں اور وزیر اعلی اور وزراء ان سب کو بے یار و مدد گار چھوڑ کر ایک ثابت شدہ کرپٹ ترین شخص کے استقبال کے لیے اسلام آباد گئے ہوئے ہیں وزیر اعلی گلگت بلتستان حفیظ الرحمن بہت جلد گلگت بلتستان کی عدالتوں سے جعلی ڈگری کیس میں نا اہل ہو جائیں گے۔صوبائی حکومت کی نا اہلی سے گلگت بلتستان میں بجلی کا بحران پیدا ہوا ہے صوبائی حکومت شیڈول فور کو سیاسی کارکنوں کے خلاف انتقامی کاروائی کے طور پر استعمال کر رہی ہے جس میں   پیپلز پارٹی کے رہنما ظفر محمد شادم خیل اور دیگر کارکن شامل ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button