عوامی مسائل

محکمہ جنگلات دیامر کے عارضی ملازمین کو مستقل کیا جائے، صدر پی وائی او

چلاس (  ڈسٹرکٹ رپورٹر )   محکمہ جنگلات دیامر کے عارضی ملازمین کو فوری مستقل کیا جائے ۔ عارضی ملازمین کئی عرصے سے اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں جنہیں تنخواہیں بھی نہیں دی گئیں ۔ ان خیالات کا اظہار سابق صدر پی وائی او دیامر نور محمد  نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں سب سے زیادہ جنگلات دیامر میں پائے جاتے ہیں لیکن ملازمین کی تعداد دیگر اضلاع کی نسبت کم ہے ۔ محکمہ جنگلات کے عارضی ملازمین گزشتہ کئی سالوں سے مختلف مقامات پر اپنی ڈیوٹیاں انجام دے رہے ہیں ۔ مستقل نہ ہونے پر ملازمین ذہنی اذیت کا شکار ہیں ۔ کئی ملازمین کی عمریں زائد ہو گئی ہیں ۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان ، چیف سیکرٹری اور سیکرٹری جنگلات سے مطالبہ کیا کہ محکمہ جنگلات دیامر کے عارضی ملازمین کو فوری طورپر مستقل کر کے ملازمین کی ذہنی اذیت کا خاتمہ کیا جائے ۔۔۔۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button