سیاحت

سرفہ رنگا کار ریلی سے سیاحت کو فروغ حاصل ہوگا، ڈپٹی کمشنر شگر

شگر(عابدشگری)ڈپٹی کمشنر شگر ولی خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی سب سے بڑی اور تاریخی کولڈ ڈیزرٹ کار ریلی شگر میں واقع سرفہ رنگامیں منعقد ہورہی ہے جو اہل علاقہ کے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے۔اس سے شگر میں سیاحت کی فروغ کیلئے مدد ملیں گے۔اس ریلی کو کامیاب بنانے کیلئے شگر کے عوام کو اپنا حصہ ڈالنے کی ضرورت ہے اس سلسلے میں عوام کی تحفظات کو دور کیا جائے گا۔ ریلی کے تمام ایونٹس میں شگر کی بھرپور نمائندگی کیلئے اعلیٰ فورم پر بات کی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں ہونے والی ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا۔ڈپٹی کمشنر شگر ولی خان کی صدارت میں سرفہ رنگا کار ریلی کے حوالے ایک اہم اجلاس ڈی سی آفس شگر میں منعقد ہوا۔ جس میں ممبر اسمبلی عمران ندیم شگری،سابق ممبر اسمبلی راجہ اعظم خان ،سابق ممبر ضلع کونسل حاجی وزیر فداعلی،چیئرمین شگر ٹورزم ایسوسی ایشن وزیر محمد جعفر،جنرل سیکریٹری مسلم لیگ (ن) رضوان اللہ اور میڈیا کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس کے شرکاء نے شگر میں ہونے والی تاریخی کار ریلی کے دیگر ایونٹس میں شگر کو نظرانداز کرنے پر اپنے شدید تحفظات سے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا۔ ان کا کہناتھا کہ کلچر شو،مے فنگ اور چراغان سمیت تمام ایونٹس شگر میں ہونے کے باؤجود شگر کے باہر سے تنظیموں کو ایونٹس کی میزبانی دینا شگر کے حقوق غضب کرنے کی مترادف ہے۔جس پر ہمیں شدید تحفظات ہے۔ اس پر ڈپٹی کمشنر شگر ولی خان نے شرکاء کو یقین دہانی کرائی کی ان کے مطالبات کو حکام بالاتک پہنچا کر تحفظات دور کیا جائے گا۔شرکاء اجلاس نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے ضلع شگر کی حقوق کی تحفظ کیساتھ شگر میں ہونے والے ایونٹس کو کامیاب بنانے کیلئے ہم سب اپنا حصہ ڈالنے اور انتظامیہ کیساتھ بھرپور تعاؤن کیا جائے گا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button