عوامی مسائل

اورغوچ نوغور گری جیب ایبل پُل پر کام کی بندش کے خلاف عوام لڑکوں پر نکلنے پر مجبور

چترال(نذیرحسین شاہ نذیر) اورغوچ نوغور گری جیب ایبل پُل پر کام کی بندش کے خلاف اورغوچ کے عوام لڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔جمعہ کے روز اورغوچ کے مقام پر عوام اورغوچ نے بڑا احتجاجی جلسہ کرکے حکومت کو ایک ہفتے کی ڈیٹ لائن دیتے ہوئے کہاکہ پل کی تعمیراتی کام پر کام شروع نہ ہوا تو اگلے جمعہ کے روز اورغوچ سے تعلق رکھنے والے بوڑھے،خواتین اور بچے سروں پر کفن باندھ کر نکلیں گے روڈ بلاک اوربھوک ہڑتال اُس وقت تک جاری رہے گی جب تک مذکورہ پُل پر کام شروع نہ ہو جائے۔تحریک کے روح روان گوہر علی اور نور الاکبر نے کہا کہ 2012میں شہزادہ محی الدین کے دور میں ایک کروڑ 75لاکھ روپے کی لاگت سے اس پُل پر کام کا آغاز ہوکر دو سال بعد اسے ادھورہ چھوڑ دیا گیا ایک کروڑ روپے پُل پر لگانے کے باوجود TMAچترال اور ٹھیکہ دار محمد خان کی عدم دلچسپی اور ناقص میٹرئل کے استعمال سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکا ہے ۔ مقرریں نے کہا کہ پانچ سال تک نوغورگری پل پر کام مکمل نہ ہونا TMAادارے کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔اُنہوں نے کہا کہ علاقہ اورغوچ کے سکول، کالج کے طلبہ اور کاروباری حضرات کا روزانہ اس پل سے متصل پیدل پُل سے گزرنا ہوتا ہے جہان ہر وقت انسانی جان کو خطرہ درپیش ہو تا ہے۔ اورغوچ کے تقریباً پانچ سو گھرانوں پر مشت 80فیصد امد رفت اس پیدل پل سے ہوتا ہے ۔اگر خدا نخواستہ کوئی حادثہ پیش آیا تو TMAکا ادارہ اور مذکورہ ٹھیکہ دار ذمہ دار ہو گا۔اُ نہوں نے کہا کہ ٹھیکہ دار نے عوام دشمنی کا ثبوت دیا ہے اُنہوں نے دھمکی دی کہ ہم نے اپنا یہی مسلہ لے کر ہر اُس دروازے پر گئے مگر شنوائی نہیں ہوئی اب عوام مجبوراً سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button