خبریں

دیامر ضلعی انتظامیہ کا مشترکہ اجلاس منعقد، ترقیاتی کاموں کی عدم تکمیل پر کمشنر برہم

چلاس(بیورورپورٹ)کمشنر دیامر ڈویژن سید عبدالوحید شاہ کی سربراہی میں ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ کا اہم اجلاس چلاس کمشنر آفس میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر دیامر دلدار احمد ملک ،اسسٹنٹ کمشنر چلاس اور دیگر آفسران نے شرکت کی ۔اجلاس میں دیامر بھر میں تمام اداروں کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور کمشنر دیامر ڈویژن نے تمام ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ سے بریفنگ بھی لی ۔کمشنر دیامر ڈویژن سید عبدلوحید شاہ نے محکمہ ورکس اور محکمہ برقیات کے زمہ داروں سے دیامر کے اندر جاری ترقیاتی سکیموں اور بیمار منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ لیتے ہوئے ترقیاتی کاموں کے بروقت مکمل نہ ہونے پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا اور کہا کہ 2006سے لیکر اب تک تمام ترقیاتی سکیموں کو مکمل نہ کرنے والے ٹھیکیداروں کے خلاف صرف ایف آئی آر درج کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا گیا ہے ۔متعلقہ محکمے نے ان سکیموں کی طرف مڑ کر بھی نہیں دیکھا ہے جس کی وجہ سے دیامر میں بیمار منصوبوں کا ایک سمندر بنا ہوا ہے ،یہ سب متعلقہ محکمے کی نااہلی ہے ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ ورکس کے زمہ داروں نے ترقیاتی سکیموں کو مکمل نہ کرنے والے ٹھیکداروں کو ایڈوانس ادائیگی کر چکے ہیں اور میں حیران ہوں کہ دیامر میں ایڈوانس ادائیگیوں کا بڑا رواج ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ دیامر میں بیمار منصوبوں کے زمہ داروں کے خلاف کارروائی ہوگی ،محکمہ ورکس کے زمہ دار کام نہ کرنے والے ٹھیکداروں کی لیسٹ مجھے فراہم کر یں ،ہم ایسے ٹھیکداروں کے خلاف آیف آئی آر درج کرنے کے ساتھ ساتھ ان ٹھیکداروں کو بلیک لسٹ کرکے جیل بھیج دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ ورکس کے زمہ دار بھی ترقیاتی سکیموں کی خود نگرانی کریں ،آج کے بعد کسی بھی ادارے کی غفلت اور لاپرواہی کو برداشت نہیں کریں گے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button