خبریں

دیامر کے سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد کریں گے، پالیسی کے مطابق معاوضہ دیا جائے گا، شہزادہ مقپون

چلاس(ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے کوارڈینٹر برائے ڈیزاسٹر منیجمنٹ راجہ شہزادہ مقپون نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت دیامر کے سیلاب سے متاثرہ بھائیوں کی بھرپور تعاون کرے گی سیلاب سے متاثر ہونے والے زمینوں ،درختوں اور گھروں کے لئے حکومت کی وضع کردہ پالیسی کے مطابق معاوضہ دیا جائے گا جبکہ جاں بحق ہونے والوں کے معاوضے فوری ادا کئے جارہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیلاب سے متاثر ہونیوالے تھک کے مختلف گاؤں کے دوران کہی ۔انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کے مسائل سے مکمل طور پر آگاہ ہے ضلعی انتظامیہ ،ڈیزاسٹر منیجمنٹ و دیگر اداروں کی رپورٹ تیار ہوتے ہی وزیر اعلیٰ کو پیش کرونگا ۔

انہوں نے کہا کہ آج کا دورہ وزیراعلیٰ کی خصوصی ہدایات پر کی ہے انشاء اللہ ہم عوام کے توقعات کے مطابق تعاون کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ سیلاب اللہ تعالیٰ کی طرف سے آزمائش ہے ہمیں صبر وتحمل کے زریعے اس آزمائش پر پورا اترنا ہوگا ۔۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ دیامر کی ترقی کے لئے تمام درکار وسائل فراہم کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ جس انداز میں کام کررہا ہے وہ قابل تحسین ہے ۔انہوں نے کہاکہ ڈیزاسٹر منیجمنٹ جونہی اپنی رپورٹ جمع کرے گی صوبائی حکومت متاثرہ علاقوں کی بحالی اور متاثرین سیلاب کو ریلیف فراہم کر ے گی ۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکو مت عوام کی ترقی اور خو شحالی کیلئے اپنی کو ششیں جاری رکھے گی ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کا وژن ہے کہ گلگت بلتستان کا ملک کے دیگر صوبوں سے ملانے کے نئے سڑکیں تعمیر کی جائیں ۔شاہراہ قراقرم ،شاہراہ بابوسر ناراں،شاہراہ غذر اور شاہراہ شونٹر کے بعد اب شاہراہ بٹوگاہ کے زریعے ناراں کاغان سے مانسہرہ تک ملایا جائے گا ۔جو شاہراہ بابوسر ناراں کا متبادل بھی ہو سکتا ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button