تحریر: فواد صادق
امریکی صدر ٹرمپ کی تقریر میں پاکستان اور افغانستان کے حوالے سے جھوٹے اورمن گھڑت موقف بیوقوف انداز کے مطالبات سامنے آنے کے بعد جس طرح سے پوری قوم ،خاص طورپر مذہبی جماعتیں اکٹھی ہوئی ہیں۔ یہ ایک خوش آئیند بات ہے گلگت بلتستان کے مختلف شہروں اور آزاد کشمیر سمیت ملک بھر میں جس طرح امریکہ مخالف مظاہروں میں عوام نے بھر پور شرکت کرکے امریکہ کو واضع پیغام دے دیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ دھونس اور دھاندلی نہیں چلے گی۔ ماضی میں جس طرح حکمرانوں نے پاکستان کی خارجہ کو غلط انداز میں چلا کر ملک کو نقصان پہنچایا، اب آئیندہ ایسا نہیں ہونے دیا جائے گا۔ پاکستانی کی سول و عسکری قیادت اب پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کی پوری طرح سے پاسداری کرے گی۔
امریکہ مخالف مظاہروں میں سب سے خوبصورت منظر اس وقت دیکھنے کو آیا جب مجلس وحدت مسلمین اور اور دفاع پاکستان کونسل کے ارکان نے ایک ساتھ امریکی قونصلیٹ کے سامنے دھرنا دیا اور یک زبان ہوکر امریکہ پر واضع کیاکہ پاکستان کی تمام مذہبی جماعتیں غیر ملکی دباو کو ہرگز برداشت نہیں کریں گی ۔مختلف خیالات نظریات اور مسالک سے تعلق رکھنے والی مذہبی جماعتوں کا ایک ساتھ اکٹھا ہوکر امریکی پالیسیوں کے خلاف احتجاج ان اسلام دشمن قوتوں کے لئے واضع پیغام ہے کہ مسالک کی بنیاد پر پاکستان میں مذہبی منافرت پھیلانے کی کوششیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔
امریکہ مخالف اس مظاہرے کے شرکاء سے دفاع پاکستان کونسل کے مرکزی رہنما پروفیسر حافظ عبدالرحمان مکی،علامہ ابتسام الہٰی ظہیر،سیف اللہ خالد،حافظ عبدالغفار روپڑی،حافظ ساجد انور،مجلس وحدت المسلمین کے مرکزی رہنما علامہ حسن ہمدانی،ابوذر مہدی، ابوالہاشم ربانی،شیخ نعیم بادشاہ،حافظ خالد ولید،مولانا ادریس فاروقی،سید اسامہ شاہ بخاری،مسعود الرحمان جانباز و دیگر نے خطاب کیا۔ جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفار روپڑی نے کہا کہ آج اتحاد کا وقت ہے ۔پاکستانی قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ رہے گی۔جماعت اسلامی کے قائمقام سیکرٹری جنرل حافظ ساجد انورنے کہا کہ ٹرمپ کے پیش رو جانتے ہیں کہ انہیں کتنی ہزیمت اٹھانا پڑی، جمعیت علماء پاکستان کے قاری محمد زوار بہادر و دیگر مقررین نے کہا کہ امریکی دھمکیوں کے خلاف پوری قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہے اور افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان اور اسلامی تحریک کے سربراہ ساجد نقوی نے ٹرمپ کے بیان پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی سلامتی اور خود مختاری پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔وطن پر کوئی کرا وقت آیا تو پوری قوم سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوگی۔
اسی طرح تنظیم اسلامی کے امیر حافظ عاکف سعید نے قرآن اکیڈمی لاہور میں خطابِ جمعہ کے دوران کہا کہ ٹرمپ کی تقریر فرعونیت کا اظہار تھا امریکہ کے خلاف چین اور روس کی مدد بھی صرف اُسی صورت میں کارگر ہو سکتی ہے جب ہم صحیح معنوں میں پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنا کر مستحکم کریں گے۔
جمعیت علماء اسلام کے امیر اور دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین مولانا سمیع الحق نے اکوڑہ خٹک میں امریکی صدر کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ پاکستان کا نہیں بھارت کا اتحادی ہے۔
جس طرح مذہبی جماعتوں نے امریکہ کے خلاف ردعمل ظاہر کرکے پوری دنیا پر واضع کردیا ہے کہ وہ حکومت اور عسکری اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اسی طرح پورے زور کے ساتھ سیاسی جماعتوں کو بھی عملی طور پر اور پالیمنٹ کے اندر ایک پیج پر ہونے کا ثبوت دینا چاہیے۔
Like this:
Like Loading...
Related
آپ کی رائے
comments
Back to top button