سیاست

سینیٹر فرحت اللہ بابر کے گلگت بلتستان بارے بیان کو سراہتے ہیں، صدر کا دورہ سیر سپاٹا تھا، پیپلز پارٹی

گلگت(پ۔ر)پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی صوبائی کابینہ کا اجلاس آج زیر صدارت صوبائی صدر امجد حسین ایڈوکیٹ منعقد ہوا۔جس میں سینئر نائب صدر جمیل احمد نائب صدر بشیر احمد خان سکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش اور شیرباز قریشی نے شرکت کی۔ اجلاس کے شرکا نے صدر پاکستان ممنون حسین کے دورہ گلگت بلتستان کے حوالے سے کہا کہ صدر کا یہ دورہ گلگت بلتستان کے عوام کو سود مند ہونے کے بجائے الٹا باعث زحمت ہوا۔بہتر ہوتا کہ صدر محض سیر و تفریح کے بجائے گلگت بلتستان کے عوام کے مسائل کے بارے میں بھی جاننے کی کوشش کرتے۔صوبائی کابینہ نے سینیٹر فرحت اللہ بابر کے گلگت بلتستان کے آئینی حقوق کے حوالے سے دئیے گئے بیان کو سراہا اور گلگت بلتستان کے عوام کی ترجمانی پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔صوبائی حکومت نے گلگت بلتستان کے تمام اداروں کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے اور نو ماہ سے سروس ٹربیونل کا وجود ہی نہیں ہے جس سے سرکاری ملازمین کے کیسز التواء کا شکار ہیں اور انکی کوئی شنوائی کرنے والا کوئی نہیں ہے۔چیف کورٹ اور سپریم ایپلٹ کورٹ میں ججوں کا تقرر نہ ہونا موجود حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔سرکاری اداروں میں سیاسی بنیادوں پر بھرتیوں نے ان اداروں کو سیاسی اکھاڑہ بنا کر رکھ دیا ہے۔اور میرٹ کی پامالی اور لاقانونیت عروج پر ہے۔گلگت بلتستان انویسٹمنٹ بورڈ کی سیاسی تقرری کو پیپلز پارٹی مسترد کرتی ہے۔حکومت ترقیاتی بجٹ اور وسائل عوام پر خرچ کرنے کے بجائے مراعات یافتہ طبقے اور من پسند افراد پر خرچ کر رہی ہگلگت بلتستان کے عوام صحت کی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں۔ہسپتالوں کی مشینری ناکارہ ہو چکی ہے۔دوائیوں کی فراہمی تین ماہ سے بند ہے اور مریض در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔جبکہ وزیر اعلی کا بھائی غیر قانونی طور پر وزیر صحت کے اختیارات استعمال کر رہا ہے۔لوکل گورنمنٹ کا بجٹ قانون کے مطابق یونین کونسل کی سطح پر خرچ ہونے کے بجائے نواز لیگ کے شیروں کی خوراک بن چکا ہے۔ایل جی آر ڈی کا بجٹ دو سال سے سکیموں پر خرچ ہونے کے بجائے سیاسی رشوت کے طور پر نواز لیگ کے ورکرز میں تقسیم کیا گیا ہے۔عملی طور پر کوئی سکیم موجود نہیں ہے جبکہ محض کاغذی کاروائی کر کے بجٹ ہڑپ کیا جارہا ہے۔پی ڈبلیو ڈی کی سکیموں کو ایل جی آر ڈی کی اور ایل جی آر ڈی کی سکیموں کو پی ڈبلیو ڈی کی بتا کر بجٹ ہڑپ کیا جارہا ہے۔پیپلز پارٹی انکی ناانصافیوں اور عوامی وسائل کی بندر بانٹ پر خاموش نہیں رہے گی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button