سیاست

استور : پیپلز پارٹی عید کے بعد گندم کی قیمت میں اضافے پر طریقے سے احتجاجی تحریک چلائے گی

استور(بیورورپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی استور کا ایک اہم اجلاس ضلعی صدر پیپلز پارٹی استور عبد الحمید کے زیر صدارت ہوا اجلاس میں صوبائی ڈپٹی جنرل سیکریٹری عتیق الرحمن ایڈوکیٹ، ضلعی سنیر نائب صدر ڈاکٹر مظفر علی خان ریلے، سنیر نائب صدر شمس الدین کے علاوہ دیگر رہنماوں کے اور کارکنوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ عید کے بعد گندم کی قیمت کے معاملے میں پیپلز پارٹی استور آل پارٹیز کانفرنس بلا کر دمادم مست قلندر کرے گی۔ پیپلز پارٹی استور عید کے بعد باقاعدہ طور پر گندم کے قیمت میں اضافے کے معاملے میں بھر پور طریقے سے احتجاجی تحریک چلاے گی ۔گندم سبسڈی شہید ذوالفقار علی بھٹو کا گلگت بلتستان کی غریب عوام کو دیا ایک تحفہ ہے آج ن لیگ کی حکومت گلگت بلتستان کی غریب عوام کے منہ سے نوالہ بھی چھیننے پر لگی ہے۔اسی طرح استور کی ضلعی انتظامیہ میونسپل ایریا اور دیگر جگہوں میں غنڈہ ٹیکس شروع کی ہے اس کو ختم کرانے کے لیے پیپلز پارٹی استور کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کرے گی ۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ڈویثرنل ہیڈکوراٹر کا تعین استور میں کیا جاے کیونکہ استور اور دیامر دونوں اضلاع کے لیے سب سے بہترین اور موضوع جگہ بونجی ہے۔ بونجی کے علاوہ کوئی اور جگہ ہمیں قبول نہیں ہے ۔اسی طرح استور کے تمام سرکاری اداروں میں جو کرپشن اقرباء پروری عام ہے اس حوالے سے پیپلز پارٹی استور چپ نہیں رہے گی کیونکہ پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے اس پارٹی نے ہمیشہ عوامی مسائل پر توجہ دی ہے لیکن آج مسلم لیگ ن کی صوبائ حکومت عوام سے بنیادی حقوق چھین رہی ہے مسلم لیگ ن کا مشن ہی کرپشن اور لوٹ مار کرنا ہے جو آج عملی طور پر کر رہے ہیں ان تمام مسائل کے اوپر پیپلز ہارٹی استور آل پارٹیز کانفرنس بلا کر احتجاجی تحریک شروع کےگی ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button