خبریں

روندو: ہائیر سکینڈری سکول میں یوم دفاع کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

روندو (خبر نگار خصوصی) ہائیر سکینڈری سکول کی طالبات کی جانب سے یوم دفاع کے حوالے سے پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ڈی ڈی او لیاقت علی، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر ذوالفقار علی کے علاوہ ہائیر سکینڈری سکول کے اساتذہ اور گرلز ہائی سکول تھوار کی طالبات نے شر کت کیں۔تقریب میں طالبات نے ملی نغمے ، تقاریر اور اشعار کی شکل میں وطن عزیر کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔تقریب سے خطاب کر تے ہوئے ڈی ڈی او لیاقت علی نے کہا کہ ہمارا یہ وطن عزیر ہمارے عظیم شہدا کی قر بانیوں اور لا زوال محنت کی وجہ سے آج دنیا بھر میں پائندہ و تابندہ ہے اس ملک کی تعمیر اور بقاء کے لئے قربانیاں دینے والے شہدا اور غازیان ملک کا ایک اہم اثاثہ اور سر مایہ ہے اس ملک کی بقاء کے لئے ہمارے اسلاف کی تقلید کر تے ہوئے ہمیں بھی اپنے حصے کا کر دار ادا کرنا چاہیے ملک کی بقاء کے لئے طالبات کا کر دار یہ ہے کہ وہ اپنی تعلیم پر توجہ دے اور تعلیم یافتہ اور تر قی یافتہ اقوام میں وطن عزیز کو شامل کر نے میں اپنا کر دا ر ادا کریں تقریب سے خطاب میں اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر ذوالفقار علی نے کہا کہ یوم دفاع کو منانا اور ملک کے شہدا کو یاد رکھنا کامیاب قوموں کا وطیر ہ ہے طالبات کی جانب سے یوم دفاع کے حوالے سے تقاریب کا انعقاد لائق تحسین ہے تقریب کے اختتام پر وطن عزیز کی تعمیر اور بقاء کے لئے جانوں کا نذرانہ پیش کر تے ہوئے شہید ہونے والے شہدا کے لئے فاتحہ خوانی اور دعا کی گئی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button