خبریں

محکمہ زراعت غذر کے بہادر ملازم نے جان پر کھیل کر دریا میں گری ہوئی کار میں پھنسے نوجوان کو بچا لیا

غذر (آئی این پی ) محکمہ زراعت کے بہادر ملازم نے اپنی جان کی پراوہ کئے بغیر دریائے غذر میں حادثے کا شکار ہونے والی کار میں پھنس جانے والے نوجوان کو دریا میں کود کر نکالنے میں کامیاب ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں کار دریائے غذر میں جاگری اور دیکھتے ہی دیکھتے خونی موجوں کی نذر ہوگئی۔ اس دوران ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت غذر کی گاڑی بھی وہاں سے گزر رہی تھی۔ کار کو ڈوبتے دیکھ کر ڈی ڈی زراعت کے ڈرائیورحبیب الرحمان اپنی جان ہتھیلی پر رکھتے ہوے دریا میں گھس کر کار تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔ انہوں نے دریائے غذر کے خونی موجوں میں پھسنے کار کے اندر موجود نوجوان کو بچا لیا۔ اور اُسے اپنے کاندھے پر بٹھا کر دریا سے بحفاظت باہر نکالا۔

عوامی حلقوں نے اعلی حکام سے اس بہادر نوجوان کی انسان دوستی اور جانفشانی کے عوض حوصلہ افزائی کا مطالبہ کیا ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button