عوامی مسائل

گاہکوچ سے چالیس کلومیٹر کی دوری پر واقع گاوں کے عوام شدید مشکلات کا شکار

غذر(بیورو رپورٹ) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر گاہکوچ سے چالیس کلومیٹر دوردرمدر (ڈولی )کے عوام اس جدید دور میں بھی بجلی بنیادی صحت ،پینے کا صاف پانی اور آمدورفت کے سلسلے میں شدید مشکلات کا شکار ہیں گاہکوچ سے تیس کلومیٹر دور واقع اس گاؤں کے عوام کو ایک طرف بجلی کی عدم دستیابی تو دوسری طرف بنیادی صحت کی سہولتیں دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے ان لوگوں کو سخت پرشانیوں کا سامنا کرنا پٹرتا ہے جس کی اصل وجہ دشوار گزار راستہ بتایا جاتا ہے جبکہ حکومت کی طرف سے پینے کا صاف پانی یہاں کے مکینوں کو دستیاب نہ ہونے کی وجہ یہاں کے مکینوں کو پینے کا صاف پانی کا حصول بھی مشکل ہوگیا ہے مین روڈ سے علاقہ درمدر تک خستہ حال سڑک کی وجہ سے یہاں کے عوام کو آمدورفت کے سلسلے میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے غذر کا یہ واحد علاقہ ہے جہاں کے عوام کو تاحال بجلی فراہم نہیں کی ہر وقت یہاں کے عوام کو بیوقوف بناکر ووٹ لینے کے بعد عوامی نمائندوں کا پانچ سال تک کوئی پتہ نہیں چلتایہاں پر موجود ڈسپنسری میں ادویات نام کی کوئی چیز موجود نہیں ہے جس کی وجہ سے معمولی مریض کو بھی گاہکوچ لے جانا پڑتا ہے گاؤں میں لوگ طرح طرح کے مسائل کا شکار ہے گاؤں کے مکینوں قیوم خان ،گل بادشاہ،محمد دین ،لال خان اورکھوترخان نے نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ درمدر کے علاقے کو فوری طور پر بجلی فراہم کیا جائے اور درمدر تک جیپ ایبل روڈ کی تعمیر کے علاوہ پینے کا صاف پانی اور یہاں کے عوام کو صحت کی بنیادی سہولتیں فراہم کی جائے لوگوں کا کہنا تھا کہ الیکشن کے دوران بلند بانگ دعوے کرنے والے ممبران کامیاب ہونے کے بعد اس علاقے کو مڑ کر بھی نہیں دیکھتے ہیں جس کا صلہ اس الیکشن میں دیا جائے گا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button