عوامی مسائل

غذر کے علاقے سینگل اور گلمتی میں زیر تعمیر پاور منصوبے سست روی کا شکار

غذر (بیورو رپورٹ ) غذر میں تعمیر ہونے والے بجلی کے دو اہم منصوبوں کی تعمیر سست روی کا شکارسینگل اور گلمتی میں تعمیر کئے جانے والے دو پاور پراجیکٹ کی تعمیر کاکام التوا کا شکار ہونے سے علاقے کے عوام پریشان جبکہ محکمہ برقیات گلگت کے اعلی حکام صرف اپنے دفتروں تک محدودپاور ہاوس کی عمارت کی تعمیر تاحال مکمل نہ ہوسکی جبکہ دو نوں پاور ہاوس کی مشینری کو دو ماہ قبل غذرپہنچا دی گئی ہے جو روڈ کے کنارے زنگ الود ہورہی ہے سینگل اور گلمتی میں دو پاور پراجیکٹ کی تعمیر تین سال قبل شروع ہوگئی تھی مگر کام کی رفتار سے اندازہ ہوتا ہے کہ ان منصوبوں کو مکمل ہونے میں کئی سال لگ سکتے ہیں پاور ہاوس کی مشینری اور پائپ اب تک روڈ کے کنارے پڑے زنگ الود ہورہے سینکڑوں پائپ اس وقت سینگل پل کے قریب پڑے ہیں مگر تاحال اس پائپ لائن کو بھی نہیں جوڑا جاسکا دوسری طرف ان اہم منصوبوں کے لئے خریدی گئی مشینری گلمتی کے قریب مین روڈ کے ساتھ پڑی زنگ الود ہورہی ہے کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والا سینگل اور گلمتی پاور پراجیکٹ کی یہ اہم سیکیں التوا کا شکار ہوگئے ہیں اور محکمہ برقیات کے حکام بھی خاموش ہیں ان دونوں منصوبوں پر کام بھی کچھوے کی رفتار سے جاری ہے اگر کام کی یہ رفتار رہی تو ان منصوبے کو مکمل ہونے میں کئی سال لگ سکتے ہیں ان اہم منصوبوں کی تعمیر میں سست رفتاری کی وجہ سے عوام سخت پریشان ہیں جبکہ محکمہ برقیات گلگت بلتستان کے اعلی حکام نے بھی کروڑوں کی لاگت سے تعمیر ہونے والے ان منصوبوں میں کام کی سست رفتاری کا نوٹس لینے کی بھی زحمت گوارہ نہیں کی دوسری طرف اعلی حکام نے ان منصوبوں پر اکر کام کا جائزہ لینا بھی مناسب نہیں سمجھا جس باعث ان اہم منصوبوں کے مکمل ہونے میں مزید کئی سال لگ سکتے ہیں عوامی سیاسی اور سماجی حلقوں نے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے غذر میں تعمیر ہونے والے ان اہم بجلی کے منصوبوں کی تعمیر میں سستی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button