کوہستان

کوہستان: واپڈا نے داسو ڈیم کیلئے استعمال آنے والی اراضی سمیت پی ٹی ڈی سی برسین کی بلڈنگ خریدلی

کوہستان(نامہ نگار) کوہستان، واپڈا نے داسو ڈیم کیلئے استعمال آنے والی اراضی سمیت پی ٹی ڈی سی برسین کی بلڈنگ خریدلی ،جس سے محکمے کو ماہانہ لاکھوں روپے بچت ہوگی ۔ ڈپٹی کمشنر کوہستان آفس داسو میں منعقدہ تقریب میں واپڈا کی جانب سے پی ٹی ڈی سی کو دس کنال اٹھارہ مرلے زمین کا چیک دیدیاگیا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جنرل منیجر داسو ڈیم جاوید اختر کا کہنا تھا کہ پی ٹی ڈی سی موٹل کی بلڈنگ اور اراضی واپڈا اپنے ضرورت کیلئے استعمال کریگا جس سے ہمیں ماہانہ دو لاکھ چھیاسی ہزار روپے کی بچت ہوگی ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوہستان محمد آصف ، اے سی داسو محمد آیاز خان، ڈپٹی منیجر پی ٹی ڈی سی بشام ایریا یار محمد اور کرنل (ر) عبدالغفار خان بھی موجود تھے ۔ اس دوران جنرل منیجر داسو ہائیڈروپاور پروجیکٹ جاوید اختر نے ڈپٹی کمشنر کی موجودگی میں ڈپٹی منیجر پی ٹی ڈی سی یار محمد کو دو کروڑ ستتر لاکھ روپے کا چیک حوالہ کیا۔ اس معاہدے کے بعد اب پی ٹی ڈی سی برسین کی بلڈنگ اور اراضی کی ملکیت واپڈا کی ہوگی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button