چلاس ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ایم ایس ایف ن گلگت بلتستان کے رہنماء محمد طاہر قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے خلاف سازشیں کرنے والے خودبخود شرمندہ ہونگے ۔۔۔۔وزیراعلیٰ نے اپنے دو سالہ دور حکومت میں انقلابی اقدامات کئے ہیں جس سے گلگت بلتستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوا ہے جس کی وجہ سے مخالفین کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے اندر اختلافات پیدا کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں وزیراعلیٰ کی دوراندیش پالیسیاں عوام کے لئے ہیں اور عوام ان پالیسیوں سے مکمل طور پر مطمئن ہیں ۔۔۔۔انہوں نے کہا کہ مخالفین اہنے سیاسی مستقبل سے خوف زدہ ہوکر وزیراعلیٰ پر تنقید کرتے ہیں جو عوام میں اپنی نااہلی چھپانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں ۔
پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔