خبریں

ہنزہ: ہوٹل مالکان کو محرم الحرام کے دوران سیاحوں کی معلومات پولیس کو دینے کی ہدایت

ْْہنزہ ( اجلال حسین ) ایس پی ہنزہ اصف آمین اعوان کی زیر نگرانی ضلع بھر کے پولیس سربراہان، ہوٹل انڈسٹری اور انجمن امامیہ کے عہدیداروں کے ساتھ خصوصی اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا، جس میں پولیس حکام سے مخاطب ہوتے ہوئے ایس پی ہنزہ نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران ایمانداری ، خلوص نیت اور ڈیوٹی کو اپنا فرض سمجھتے ہوئے ڈیوٹی دینی ہوگی ، اس دوران کسی قسم کی کوتاہی  برداشت نہیں کی جائے گی۔

ایس پی ہنزہ نے پولیس سے مخاطب ہوتے ہوئے مزید کہا کہ دوران محرم بالا حکام اور محرم ڈیوٹی کے حوالے سے جہاں پر تعینات ہو نگے دن ہو یا رات مجالیس ہو یا جلوس ڈیوٹی پر چوکنا رہنا ہوگا کسی قسم کی کوتاہی پولیس افسران کی جانب سے ہوئی سختی سے محکمانہ کے علاوہ قانونی بھی عمل میں لائی جائیگی۔

اجلاس میں ہوٹل یونین کے عہداداروں سے مخاطب میں کہا کہ محرم الحرام کے دنوں میں ہوٹل ملکان ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے مشکوک افراد پر کڑی نگرانی رکھنے کے علاوہ ملکی ہو یا غیر ملکی سیاح کی برابر رجسٹریشن کی جائے تاکہ محرم الحرام کے دوران علاقے کے امن کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔جس پر ہوٹل ملکان نے ایس پی ہنزہ کو ہمیشہ کی طرح تعاون کی یقین دہانی کی ہے۔

ایس پی ہنزہ کئ زیر نگرانی اجلاس میں انجمن امامیہ کے عہداروں سے گفتگو میں کہا کہ محرم الحرام کے دوران جلوس کے گزر گاہوں ہو یا مجالیس حکومت کی جانب سے ہر ممکن سیکورٹی فراہم کی جائیگی تاکہ امن امان کے ساتھ محرم الحرام کے ایام کو اخری انجام تک مکمل کر سکے انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں انجمن امامیہ کی جانب سے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ تعاون درکار ہو گی جس پر انجمن امامیہ نے ایس پی ہنزہ کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ یکم محرم تا دس محرم تک پولیس کی ساتھ ہر ممکن تعاون کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ محرم الحرام کے دوران ضلعی انتظامیہ کے شانہ بشانہ امامیہ سکاوٹس کے جوان بھی مجالس اور جلوسوں میں عزاراداروں کے لئے نذر ونیاز کے علاوہ سیکورٹی بھی فراہم کر دی جائیگی جس کے لئے انتظامیہ کی سرپرستی لازمی ہیں۔ اجلاس میں ایس ڈی پی او ہنزہ ، ضلع بھر کے پولیس اسٹیشنوں کے ایس ایچ اوز ، پولیس لائین ہنزہ میں تعینات پولیس افسران بھی محرم الحرام کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں شریک ہوئے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button