سیاست

اپر کوہستان سے تعلق رکھنے والے انصافی کارکنان ضلعی صدارت اور جنرل سیکریٹری کی تعیناتی پر ناراض

کمیلہ کوہستان (نمائندہ خصوصی) داسو، تحریک انصاف کوہستان اپر کے حالیہ متنازعہ ضلعی صدارت اور جنرل سکرٹری کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری ہونے پر نظریاتی کارکنوں کا شدید ردعمل سامنے آگیاہے ۔پی ٹی آئی ہزارہ ڈویژن کے نائب صدر ملک قادر کی زیر صدارت اجلاس میں ڈویژنل قیادت کو ڈرائینگ روم کی سیاست ترک کرنے کا مشورہ دیا گیاہے ۔ تحریک انصاف نظریاتی گروپ کے نام سے جاری اخباری اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ کارکنوں کی اکثریت نے حالیہ جاری شدہ نوٹیفیکیشن کو مستردکیاہے جس پر کارکنوں میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے جس سے آمدہ الیکشن کی مہم بھی خطرے میں پڑسکتی ہے ۔اجلا س میں ملک شیر غازی ، سربلند خان ، سرنزیب خان ، غلام سید خان ، فضل الٰہی ، شکرت خان اور ملک کریم نے شرکت کی ۔ تحریک انصاف کے پرانے نظریاتی کارکنوں نے اس معاملے کو بھرپور طریقے سے اٹھانے کا فیصلہ کیاہے اورپی ٹی آئی ہزارہ ، صوبائی اور مرکزی قیادت کو اس معاملے پر اعتماد میں لینے کا مطالبہ کیاہے ۔اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت میں قائدین نے حالیہ جاری شدہ نوٹیفیکیشن جس میں صدر اور جنرل سکرٹری کا انتخاب کیاہے فوری کالعدم قراردینے کا مطالبہ کیاہے ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ پانچ روز تک نوٹیفیکشن واپس نہ کیا گیاتو بھرپور احتجاج کیا جائیگا اور بنی گالہ کی طرف مارچ بھی ممکن ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button