عوامی مسائل

تحصیل گوپس کے عوام گزشتہ تین سالوں سے گندم ،بجلی اور پانی کے لیے ترس رہے ہیں

گوپس (نیت ولی ) غذر کے بالائی تحصیل گوپس کے عوام گزشتہ تین سالوں سے گندم ،بجلی اور پانی کے لیے ترس رہے ہیں ۔تحصیل گوپس میں تین سالوں سے ایک پیسے کا ترقیاتی کام نہیں ہوا ۔ وزیرسیاحت گلگت بلتستان فدا خان فدا نے اپنے تین سالہ دوراقتدار میں اپنے آبائی گاوں گوپس میں ایک واٹرٹینکی بنوایا تھا وہ بھی ناقص نکلا ۔ غذر حلقہ ون سے منتخب نمائندہ ووزیرسیاحت گلگت بلتستان فداخان فدا غیریب عوام کے مسائل اور علاقائی ترقی سے بے خبر سرکاری گاڑی پر جھنڈا لہرا کر عیاشی کرتا پھرتاہے انھیں غیریب عوام کے ضروریات اور علاقے کی ترقی سے کوئی سروکار نہیں ہے ۔وزیرسیاحت فدا خان فدانے گزشتہ تین سالوں کے دوران غذر کے بالائی تحصیل گوپس میں سوائے ایک واٹرٹینکی کے علاوہ ایک پیسے کا کام نہ کرسکا ۔فداخان فدا کے تین سالہ دورمیں بن نے والی واحد واٹرٹینکی پر بھی انتہائی ناقص کام ہوا ہے ۔غذر کے بالائی گاوں گوپس جوکہ وزیرسیاحت فدا خان فدا کا آبائی گاوں ہونے کے ساتھ ساتھ گوپس ،یاسین اور تحصیل پھنڈر کا سب ڈویزنل ہیدکوارٹربھی ہے کے عوام گزشتہ تین سالوں سے عوام پانی ،بجلی اور گندم کے لیے ترس رہے ہیں اور علاقے کی تعمیرو رترقی کے حوالے سے روتے پھرتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار سابق ممبر ضلع کونسل غذر مقصد جان ،رہنما پی پی پی گوپس قادرحیات ایڈوکیٹ اور سابق چیرمین یونین کونسل سمال گوپس محمدنادرالمعروف شاہین نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ روز گوپس میں منعقدہ فٹ بال تورنامنٹ کے دوران ٹورنامنٹ انتظامیہ ناقص انتظامات کے باعث گرونڈ میں فداخان فدا کے موجودگی گلگت بلتستان کا ہیرو معروف پیراگلائیڈر ہدایت اللہ بیگ پیراشوٹ سے گرکرشدیدزخمی ہوئے اور گرونڈ سے چندقدم کے فاصلے پر موجود ہسپتال میں زیرعلاج رہامگروزیرسیاحت زخمی ہیرو کے خبرپرسی کے بجائے گرونڈمیں تماشہ دیکھتا رہا ۔انہوں نے کہا کہ اخبارات میں سیاسی بیانات دینے سے علاقے میں کوئی ترقی نہیں ہوتی بلکہ علاقے میں ترقی کے لیے عملی کام کرنے کی ضروت ہوتی ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button