عوامی مسائل

ہنزہ میں قانون کی خلاف ورزی میں ملوث گاڑی مالکان کے خلاف کریک ڈاون

ہنزہ ( بیورو رپورٹ ) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسشن ہنزہ کے حکام نے ضلع ہنزہ کے مختلف علاقوں میں گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز کر دیا، اور بغیر رجسٹریشن ، فینسی نمبر پلیٹ، کاغذات کی معیاد ختم ہونے والی درجنوں سرکاری و غیر سرکاری گاڈیوں کو چالان کردیا ۔ دوسری جانب محکمہ ایکسائز کے عملے نے شیشوں پر کالی پٹیاں لگی گاڑیوں کے خلاف بھی کاروائی کی۔

اس موقع پر محکمہ ایکسائز اینڈ ٹکسیشن ضلع ہنزہ کے افسر سید یاسر حسین نے میڈیا کو بتایا کہ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کے احکامات کی روشنی میں سرکاری اور غیر سرکاری گاڑیوں کے خلاف قانون توڑنے پر کاروائی ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ ایک ماہ کے اندر محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسشن ہنزہ کے عملے نے 5سرکاری گاڑیاں اپنے تحویل میں لی ہیں، جبکہ سرکاری و غیر سرکاری ٹوکن اور جرمانے کی مد میں 5لاکھ سے زائد رقم سرکاری خزانے میں جمع کر دی گئی ہے، اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button