خبریں

گورنر گلگت بلتستان کی ڈپٹی چیرمین سرتاج عزیز سے ملاقات، عطاآباد، ہرپو اور ہینزل پاور منصوبوں سے متعلق تبادلہ خیال

اسلام آباد: گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے ڈپٹی چیرمین پلاننگ اینڈڈیولپمنٹ سرتاج عزیز سے ملاقات کی اس موقعے پر ممبر قانون ساز اسمبلی رانی عتیقہ غضنفر بھی موجود تھی ۔ گورنر گلگت بلتستان اورڈپٹی چیرمین پلاننگ اینڈڈیولپمنٹ کے درمیان گلگت بلتستان کے توانائی اور دیگر منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی۔ڈپٹی چیرمین پلاننگ اینڈڈیولپمنٹ نے گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان کو بتا یا کہ گلگت بلتستان میں توانائی کے منصوبے جن میں ہرپو، ہینزل اور ریجنل گرڈ کے لیے فنڈ بھی مختص کیے گیے ہیں جن پر بہت جلد کام کا آغاز کیا جائے گا۔ ۔ڈپٹی چیرمین پلاننگ اینڈڈیولپمنٹ نے گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان کو یقین دہانی کروائی کہ عطاآباد 32.5 پاور پراجیکٹ کو CDWP کا اگلا اجلاس جو کہ اگلے 20 سے 25 دنوں میں منعقد ہونا ہے میں منظور کیا جا ئے گا اور بلاک ایلو کیشن میں سے فنڈز بھی مختص کیے جاینگے۔ملاقات میں یہ بھی طے پایا کہ سیکر ٹری واٹر اینڈ پاور اور سیکر ٹری پلاننگ اینڈ ڈیو لپمنٹ CDWP کے اجلاس سے پہلے پلاننگ کمیشن کے سینئر حکام سے ملاقات کر کے عطاآباد 32.5 پاور پراجیکٹ کی منظوری کے لیے ضروری کا روائی مکمل کرینگے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button