خبریں

استور میں دس محرم الحرام کے سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دی گئی

استور (سبخان سہیل )استور دس محرام الحرم کی سیکورٹی کے حوالے سےایک اہم اجلاس زیر صدارت  ایس ایس پی اسحاق حسین کے ایس پی  آفس استور میں منعقد ہوا اجلاس میں استور پولیس کے آفیسران نے شرکت کی اجلاس میں دس محرام کے سیکورٹی پلان کو حتمی شکل دی گئی۔

اجلاس کے بعد ایس ایس پی استور اسحاق حسین نے میڈیا کو بتایا کہ استور ایک پر امن ضلع ہے اس ضلع میں امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی کسی  کو ہر گز اجازت نہیں دی جاے گی دس محرم الحرام کو ضلع استور کے 13  چھوٹے بڑے مقامات سے ماتمی جلوس برآمد ہونگے۔ جلوس اپنے روایتی اور مقررہ راستوں سے ہوتے ہوے مرکزی امامیہ مسجد میں جمع ہونگے .جلوس کی نگرانی کے لیے استور پولیس فورس کے 250 جوان اور پولیس آفیسرز بھی اپنی خدمات سر انجام دینگے کسی بھی نا خوشگور واقعے سے نمٹنے کے لیے پولیس فورس تیار ہے جلوس کے ساتھ استور امن کمیٹی کے ممبران اور مقامی عمایدین بھی ہونگے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button