عوامی مسائل

ہنزہ: گریلت گاوں میں بجلی کے ستائے عوام نے شاہراہ قراقرم احتجاجاً بند کردی

ہنزہ (بیورورپورٹ) ہنزہ بجلی کے ستائے عوام کا احتجاجی دھرنا کے کے ایچ بلاک ۔ ہنزہ گرلت میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف خواتین اور بچوں کا سراپا احتجاج۔ شاہراہ قراقرم بلاک کردیا گیا۔ شرکاء دھرنا کا مطالبہ تھاکہ ایک ہفتے سے بجلی غائب ہے ضروریات زندگی بُری طرح متاثر ہیں ۔ ایسے احتجاج نہ کرے تو کیا کریں ۔ احتجاجی دھرنے میں شامل خواتین بچوں نے محکمہ برقیات اور منتخب نمائندوں کے خلاف نعرہ بازی کی ۔اور حکمران جماعت سے ناراض دکھائی دئیں ۔ خواتین کا شکوہ تھا کہ بجلی کی عدم دستیابی سے ہمارے بچوں کی تعلیمی سفر بُری طرح متاثر ہورہاہیں ۔ ایک ہفتے سے بجلی غائب ہے کوئی پوجھنے والا نہیں ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہاکہ بجلی کی غیر معمولی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے گھر یلوزندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے ۔ کاروبار تباہ ہے بچوں کو سکول بھیجنے کے لئے وردی استری کیلئے لائٹ نہیں ہے ۔ بچوں کی تعلیم کے لیے لائٹ نہیں ہے ہم اپنے کسی انڈسٹری کے لئے لائٹ کا ڈیمانڈ نہیں کرتے ہیں ۔ صرف روشنی کے لئے بجلی کی ڈیمانڈ کرتے ہیں بحثیت پاکستانی شہری یہ ہمارا بنیادی حق بنتا ہے ۔ احتجاجی دھرنے سے مذاکرات کیلئے تحصیلدار سلمان اور سب انجینئر پاور نے آکے دو گھنٹے کی ٹائم مانگ کر بجلی آن کروانے کا وعدہ کیا ۔ تحصیلدار سلمان برچہ نے دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں خود حسن آباد 1.2میگاواٹ پاور ہاوس جاکر تمام صورت حال کا جائزہ لیا ہے انشاء اللہ 2گھنٹے بعد بجلی گھر آن ہوگا اور آپ تمام کو بجلی میسر ہوگی ۔ جس پر شرکاء دھرنا نے تحصیلدار سلمان پر یقین کرتے ہوئے احتجاجی دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا اور پُر امن طور پر منتشر ہوگئے ۔ اوردھرنے کے شرکاء نے کہاکہ اگر بجلی نہیں آئی تو دوبارہ احتجاج کا حق رکھتے ہیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button