سیاست

پیپلزپارٹی کی صوبائی سیکریٹریز کا اجلاس، سعدیہ دانش نے بھی شرکت کی

اسلام آباد ( پ.ر)پاکستان پیپلزپارٹی کے تمام صوبائی سیکرٹری اطلاعات کا اجلاس مرکزی سیکرٹری اطلاعات چوہدری منظوری احمد کے زیر صدارت پیپلز سیکرٹریٹ اسلام آباد میں ہوا۔

اجلاس میں پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی، گلگت بلتستان کی سیکرٹری اطلاعات سعدیہ دانش، سندھ کے سیکرٹری اطلاعات سینیٹر عاجز دھامرا، سینٹرل پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات مصطفیٰ نواز کھوکھر، خیبر پختونخوا کی سیکرٹری اطلاعات سینٹر روبینہ خالد و دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں کہا گیا کہ پیپلز پارٹی ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے اس لیے جمہوری انداز میں ملک بھر میں بھرپور اور موثر اپوزیشن کرنے کے حوالے سے ذور دیا گیا اس موقعے پر پارٹی پالیسیز کو میڈیا کے ذریعے عوام تک پہنچانے کے حوالے سے گفت شنید ہوئ . پیپلز پارٹی پاکستان کے تمام صوبوں میں جلد  منیٹرینگ  اور میڈیا سلیز کا قیام عمل میں لاے گی جسے میڈیا سیلز کے ذریعے پارٹی کی کاکردگی کو کارکنوں تک پہنچانے کے لیے اچھے اور بہتر زرایعے ہونگے جس سے کارکنوں کے لیے ایک حوصلہ افزاء کام ہوگا . اس موقعے پر مزید کہا گیا کہ تمام صوبوں میں انفارمیشن سیکریٹریز کو دو روز کا تربیتی ورکشاب کا انعقاد کیا جاے گا اس تربیتی ورکشاب کا مقصد انہیں بہتر طریقے سے کام کے حوالے سے مدد ملے گی نہ صرف سیکریٹریز اطلاعات کو یہ تربیتی ورکشاب کا انعقاد کیا جاے گا بلکہ شعبہ اطلاعات سے منسلک تمام ورکروں کو تربیتی ورکشاب کا انعقاد کیا جاے گا .اجلاس میں باقاعدہ طور پر پارٹی کی میڈیا پالیسی پر بات کی گئ.

اجلاس میں  پارٹی کی شعبہ صحافت سے اچھے تعلقات اور صحافیوں کے ہر جائز مسائل پر کھڑے رہنے کے حوالے سے بات کی گئ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے جمہوریت کی بحالی میں میڈیا کا بڑا کردار ہے  پاکستان پییپلز پارٹی نے ہمیشہ میڈیا کی بحالی اور آزاد میڈیا کو مزید فعال بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کیا ہے اجلاس میں محرم الحرام کے مقدس  مہینے میں پورے ملک اور تمام صوبوں میں مزہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے کی ضرورت پر بھی ذور دیا گیا اس مہینے کے تقدس کو برقرار رکھنے کے لیے پارٹی کا ہر ورکر اپنی ذمہ داری ادا کریں  اس موقعے پر

اجلاس میں پارٹی کے دیگر امور پر بحث کی گئی۔اجلاس کے آخر میں پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات چوہدری منظور احمد کی والدہ کے اعثال ثواب کے لیے فاتح خوانی بھی کی گئ.

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button